| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان: امریکی فوجی ہلاک
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایک امریکی فوج کے ہلاک ہو ے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی گشت کرنے والے خصوصی دستوں میں شامل تھا۔ یہ امریکی دستے افغان فوجیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ارذگان صوبے کے علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ ان پر دشمن نے فائر کھول دیا۔ ان دستوں نے فضایئہ کے اے دس تھنڈر طیاروں اور ہیلی کاپڑوں کی مدد طلب کر لی ۔ حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دس سے پندرہ کے درمیان تھی۔ اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور ہلاک اور ایک افغان اور ایک امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ طالبان کے بچے کچھے عناصر اب بھی جنوبی افغانستان میں سر گرم عمل ہیں۔ افغانستان میں اکتوبر سن دو ہزار سے اب تک چھتیس امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||