| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنین:طیارہ حادثہ تین روزہ سوگ
بنین سے لبنان جانے والا ایک طیارہ سمندر میں گر گیا ہے اور اس حادثے میں ایک سو پینتیس ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے قبل ازیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نوے نتائی گئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں کے لیے تین دن کا سوگ منایا جا رہا ہے۔ طیارہ ایک نجی کمپنی کا چارٹرڈ بتایا جاتا ہے۔ معربی افریقی ریاست بنین کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اٹھارہ خوش قسمت افراد موت کا نشانہ بننے سے بچ گئے ہیں۔ یو ٹی اے نامی کمپنی کے اس طیارے کے بارے میں بنین کے دارالحکومت کوتونو کے ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ پرواز شروع کرتے ہی مشکلات کا شکار ہو گیا تھا اور رن وے کے آخر پر ایک عمارت سے بھی ٹکرایا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کام شروع کیا جا چکا تھا اور سمندر سے نعشیں نکالنے کے لیے سرچ لائٹیں لگا دی گئی تھیں۔ مذکورہ کمپنی کے طیارے افریقہ لبنان اور دوبئی کے درمیان پروازیں کرتے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ دارالحکومت کوتونو میں پرواز کے فوراً بعد سمندر میں گر گیا۔ اس میں سوار مسافروں کی اکثریت لبنانانیوں پر مشتمل تھی جو کرسمس کے سلسلے میں واپس جا رہے تھے۔ پرواز کو بیروت کے بعد دوبئی جانا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||