یونیورسٹی میں فائرنگ، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست الینوائے میں ایک مسلح شخص نے یونیورسٹی طلباءو طالبات پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ ان افراد کو نشانہ بنانے کے بعد مسلح شخص نے خودکشی بھی کر لی۔واقعے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس واقعے میں سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ شدید زخمی ہیں۔ یہ واقعہ شکاگو سے پینسٹھ میل دور ڈی کالب میں واقع شمالی الینوائے یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب طلباء کے مطابق ایک ہینڈ گن اور شاٹ گن سے مسلح سفید فام شخص نے ایک لیکچر تھیٹر میں فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہینڈ گن اور شاٹ گن برآمد کر لی ہے جبکہ انہیں ایک تیسرے ہتھیار کی تلاش ہے۔ واقعے کے ایک عینی شاہد جان نامی طالبعلم نے مقامی ریڈیو کو بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلاس میں سو کے قریب طلباء موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ’ پہلے اس نے کلاس کے درمیان کا نشانہ لیا اور پھر استاد کا‘۔ ایک اور طالبعلم جارج گینر کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے جراب والا نقاب پہن رکھا تھا اور گولیاں ایک لڑ،کی کی آنکھ اور ایک لڑکے کی ٹانگ میں بھی لگی‘۔ یہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ میں کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو ریاست لوئزیانا میں ایک خاتون نے اپنے دو ساتھی طالبعلموں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ پیر کو میمفس میں ایک سترہ سالہ لڑکے پر ایک پندرہ سالہ لڑکے کو گولی مارنے کا الزام لگایا گیا اور پھر اس کے بعد منگل کو کیلیفورنیا میں ایک جونیئر ہائی سکول میں ایک پندرہ سالہ بچے کو گولی مار دی گئی تھی۔ | اسی بارے میں شکاگو فائرنگ، پانچ خواتین ہلاک02 February, 2008 | آس پاس امریکہ: مرنےوالے تینتیس ہو گئے16 April, 2007 | آس پاس امریکی سکولوں میں فائرنگ17 April, 2007 | آس پاس ’گن مین جنوبی کوریائی تھا‘17 April, 2007 | آس پاس قاتل کی آخری ویڈیو19 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||