BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 December, 2003, 10:02 GMT 15:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف حکومت پر تنقید
آزادی صحافت کے حوالے سے جنرل مشرف کو پہلے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے
آزادی صحافت کے حوالے سے جنرل مشرف کو پہلے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں اخبار نویسوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی اس رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ جب سے پاکستان میں جنرل مشرف نے اقتدار سنبھالہ ہے ذرائع ابلاغ اور اخبارات کی آزادی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

صدر مشرف کے نام ایک کھلے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو منظم طریقے سے ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے۔

اس خط میں حال ہی میں رونما ہونے والے دو واقعات کی نشاندھی کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ پاکستان کے ایک مقتدر جریدے ہیرلڈ کے مدیر عامر میر کو صدر نے خود تنقید کا نشانہ بنایا۔

صدر نے ہیرلڈ پر فوج کےمخالف ہونے کا الزام عائد کیا۔ اس واقعہ کے دو دن بعد کچھ نامعلوم افراد نے عامر میر کی کار کو آگ لگا دی اور عامر میر کو دھمکی آمیز خط موصول ہونا شروع ہو گئے۔

اس خط میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بلوچستان کے صحافی رشید اعظم کا بھی ذکر کیا جنہیں بغاوت کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس تنظیم نے الزام لگایا کہ رشید اعظم کو گرفتاری کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کے ایشیا ڈوژن کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے کہا کہ جنرل مشرف کو ہیرلڈ کے خلاف کہے گئے کلمات سے لا تعلقی کا اظہار کرنا ہو گا اور عامر میر پر حملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ معاشرے کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں اور دوسرے فوجی آمروں سےمختلف ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد