BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف جا رہا ہے لیکن امید ہے اسے استعمال نہیں کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک بڑا امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے تاہم انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسے استعمال کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انھوں ایران میں 837 افراد کی پھانسیاں رکوائی ہیں۔
خلیفہ المتوکل کا قتل جس کے بعد اُن کے غلام ترک سپاہی عباسی خلافت کے بادشاہ گر بنے
مؤرخ المسعودی نے شاعرِ دربار ’البحتری‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ رات گہری ہوئی تو خلیفہ نشے میں ڈوب چکے تھے جب اچانک ایک ترک افسر بغا الصغیر اپنے دس سپاہیوں کے ساتھ تلواریں ہاتھ میں لیے تخت کی طرف بڑھے۔ اُس وقت تک خلیفہ المتوکل کے بیٹے المنتصر وہاں سے نکل چکے تھے۔
89 گیندوں کے بعد باؤنڈری: پاکستان انڈر 19 ٹیم کی زمبابوے کے خلاف کامیابی پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سُپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، لیکن پاکستان کی اس جیت سے زیادہ ہدف تک پہنچنے کے لیے اُس کی حکمت عملی پر سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔
ہر سال لاکھوں کاریں تیار کرنے والا یہ چھوٹا سا ملک آٹو انڈسٹری کا بڑا کھلاڑی کیسے بنا؟
یہ چھوٹا سا ملک جس کی آبادی صرف 54 لاکھ ہے، ہر سال تقریباً 10 لاکھ کاریں تیار کرتا ہے یعنی دنیا میں فی کس سب سے زیادہ کاریں بنانے والا ملک۔
پاکستان ٹرمپ کے’بورڈ آف پیس‘ میں شامل: رُکن ممالک کو کیا اختیارات حاصل ہوں گے؟
جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں بورڈ آف پیس کی باضابطہ تقریب میں شرکت کی جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شامل تھے۔ پاکستان کے اس فیصلے پر ملک میں بڑی سطح پر تنقید بھی دیکھی گئی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ’ٹرمپ اور نیتن یاہو کی صورت میں کسی قسم کا کوئی امن بورڈ قبول نہیں۔‘
لاہور میں لوڈر رکشے پر ’سوار‘ شیر کے حملے میں بچی زخمی، پولیس نے مزید 10 شیروں کو بازیاب کروا لیا
لاہور کے ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث نہ صرف ان دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا بلکہ ان کے قبضے سے اس شیر کو بھی بازیاب کر لیا گیا جس نے بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کیا تھا۔
انڈیا میں پادری کو زدوکوب کرنے کے الزام میں چار افراد زیر حراست: ’مندر کے سامنے سجدہ کرنے اور جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا‘
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 4 جنوری کو پیش آیا لیکن یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔
ٹرمپ کی ضد، نئے اصول اور یورپ کا خوف: امریکی صدر طاقت کے زور پر ورلڈ آرڈر کیسے بدل رہے ہیں
ٹرمپ کو امریکہ کا ایسا صدر کہا جا رہا ہے جو ’سب سے زیادہ تبدیلی لائے۔‘ ملک کے اندر اور باہر اُن کے حامی ان کی ہمت بڑھا رہے ہیں، دنیا بھر کی حکومتیں تشویش کا شکار ہیں جبکہ ماسکو اور بیچنگ خاموشی سے یہ صورتحال دیکھ رہے ہیں۔
دنیا میں مقبول ہم جنس پرست خواتین کی محبت پر مبنی ڈرامے کس طرح کروڑوں ڈالر کی منافع بخش صنعت بنے
اپنے نئے ہائی سکول میں ’اونگسا‘ کی زندگی کا آغاز گھبراہٹ اور اکیلے پن کے احساس سے ہوا، لیکن جب اُن کی ملاقات سکول کی مقبول لڑکیوں میں سے ایک ’سن‘ سے ہوئی، تو تنہائی کا شکار اونگسا کو پہلی ہی نظر میں محبت ہو گئی۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































