BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’کل کو ٹرمپ تنازعِ کشمیر کو بھی بورڈ میں لا سکتے ہیں‘: غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت اور انڈیا کی ’اُلجھن‘
پاکستان ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں پاکستان شامل ہو گیا ہے۔ ڈیوس میں اس کے چارٹر پر دستخط کے موقع پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شریف صدر ٹرمپ کے ساتھ موجود تھے جبکہ دوسری جانب انڈیا تاحال تذبذب کا شکار ہے۔
اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے نئے قانون میں ’طلاق اور دوسری شادی کی دھمکی‘ قابل سزا جرم کیوں ہے؟
ایک نیا قانون منظور ہونے کے بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں گھریلو رشتوں میں جڑے افراد کی ’مرضی کے خلاف ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے‘ یا ’بے بنیاد الزامات پر طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینے‘ جیسے اعمال قانوناً جرائم تصور کیے جائیں گے۔
محبت کی وہ کہانی جو ایک ڈراؤنی گیم سے شروع ہوئی
اگرچہ وہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں مگر بیٹی کی دیکھ بھال کی وجہ سے وہ اب ساتھ ویڈیو گیم نہیں کھیل پاتے۔
تقریباً 42 کروڑ روپے کی اس گھڑی میں ایسا خاص کیا ہے؟
انڈیا میں چڑیا گھر کی تھیم پر بنائی گئی ایک پر تعیش گھڑی پیش کی گئی ہے۔ ونتارا نام کا یہ نجی چڑیا گھر ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا خاندان چلا رہا ہے۔ اس گھڑی کے مرکز میں مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کا ہاتھ سے رنگ کیا گیا ایک مجسمہ بھی نصب ہے، جس کے گرد شیر اور بنگال ٹائیگر بھی بنائے گئے ہیں۔
لائیو, وفاقی حکومت یا فوج نے وادی تیراہ خالی کروانے کا کوئی حکم نہیں دیا، وزارتِ اطلاعات
پاکستان کی وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروانے کے دعوؤں کو ’بے بنیاد‘ اور ’بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں کا مقصد سکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے۔
ہم روتے کیوں ہیں؟ آنسوؤں کے پیچھے چھپی سائنس
انسان واحد جاندار ہے جن کے بارے میں یہ علم موجود ہے کہ وہ جذبات کے زیر اثر آنسو بہاتے ہیں۔ اگرچہ بہت سے دیگر جانور پیدائش کے بعد بلند آواز میں روتے ہیں تاکہ اپنی تکلیف کا اشارہ دے سکیں، لیکن ان کے دماغ میں ایسے راستے موجود نہیں دکھائی دیتے جو پیچیدہ جذبات کے جواب میں ان کی آنکھوں سے آنسو رواں کر سکیں۔
متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17 برس قید کی سزا
عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) کی دفعہ 9 کے تحت پانچ، پانچ برس، پیکا کی دفعہ 10 کے تحت 10، 10 برس اور پیکا کی دفعہ 26 اے کے تحت دو برس قید کی سزا سُنائی گئی ہے۔
آئی سی سی نے سکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کرلیا: پاکستان کا بنگلہ دیش کی حمایت کا اعلان، ایونٹ میں شمولیت حکومتی اجازت سے مشروط
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
’طوطوں اور پیسوں‘ کا جھانسہ دے کر بچوں کا ریپ: کراچی میں ویک اینڈ پر گھناؤنی وارداتیں کرنے والے ملزم کی ڈرامائی گرفتاری
کراچی میں بچوں سے ریپ کے متعدد مقدمات میں فرانزک ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے سات متاثرہ بچوں کے نمونے ایک ہی ملزم سے میچ کر گئے جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر بچوں کو پرندوں اور پیسوں کا لالچ دے کر ویران علاقوں میں لے جاتا تھا اور برسوں سے ویک اینڈ پر وارداتیں کرتا رہا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































