BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ہلاکتوں کی منصوبہ بندی ناقابل برداشت ہے، عوام ’افراتفری‘ کو روکیں: ایرانی صدر کا قوم سے خطاب
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’چند ایسے افراد جو عوام اور اس ملک سے تعلق نہیں رکھتے ہیں نے لوگوں کو قتل کیا۔ کچھ دہشت گردوں کو باہر سے ملک میں داخل کیا گیا، مساجد کو آگ لگائی گئی اور رشت میں بازاروں کو جلایا گیا۔‘ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ️ ’اسرائیل کا مقصد ملک کو ’افراتفری‘ کی طرف دھکیلنا تھا‘۔
’شیر اور سورج کو ہٹایا جائے‘: خمینی کی طرف سے ممنوعہ قرار دیا گیا جھنڈا جو ایرانی مظاہرین نے تھام لیا
آیت اللہ خمینی کے حکم پر ایرانی جھنڈے اور انتظامی دستاویزات سے شیر اور سورج کے نشان کو سرکاری طور پر ہٹائے جانے کے باوجود اس پرچم نے ایرانی عوام میں اپنا تاریخی مقام برقرار رکھا ہے اور یہ اب بھی بہت سے لوگوں پہلوی خاندان کی یاد دلاتا ہے۔
دنیا کا طاقتور ترین کمپیوٹر جو مستقبل میں کمپنیوں اور ممالک کی کامیابی اور ناکامی کی پیش گوئی کر سکے گا
کوانٹم کمپیوٹنگ کے پاس کمپنیوں اور ممالک کی 21ویں صدی کے باقی ماندہ وقت میں ہر ممکنہ جیت اور ہار کی کُنجی ہے۔
بشار الاسد کے دور میں سیاسی قیدی بنائی گئی شامی ماؤں کو اپنے بچوں کی تلاش: ’ایسی خواتین بھی ہیں جنھوں نے تین یا چار بچے کھوئے‘
ستمبر 2025 میں ’شام کے اغوا شدہ بچے‘ کے عنوان سے بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح بشار الاسد کی حکومت نے ملک کے اندر اور باہر نجی یتیم خانوں کا استعمال کر کے ان بچوں کو منظم طریقے سے لاپتا کیا، جن کے والدین سیاسی قیدی تھے۔
انڈیا کی چین سے ’ہاری ہوئی جنگ‘ میں ’واحد کامیابی‘: جب 120 انڈین فوجیوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا
فلم میں میجر شیطان سنگھ کا مرکزی کردار انڈین اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے نبھایا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر تو خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن اسے انڈیا کی اس ہاری ہوئی جنگ میں کامیابی کی ایک واحد کہانی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
’مجھے خفیہ کیمرے والے سمارٹ چشموں سے لاعلمی میں فلمایا گیا، پھر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا‘
اونا وہ کہتی ہیں کہ ایک شخص نے ان کے علم میں لائے بغیر اور ان کی اجازت لیے بغیر سمارٹ چشمے (جس میں کیمرے لگے ہوتے ہیں) سے ان کی ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، جہاں اسے تقریباً 10 لاکھ بار دیکھا گیا اور سینکڑوں تبصرے کیے گئے۔ بہت سے تبصرے جنسی نوعیت کے اور توہین آمیز تھے۔
ٹرمپ کے جارحانہ ’پاور پلے‘ کے سامنے پوتن اب تک خاموش کیوں ہیں؟
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، چھ جنوری کو انھوں نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی آرتھوڈوکس کرسمس کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کے علاوہ سال کے آغاز سے وہ عوام کے سامنے آئے ہی نہیں۔
وزن کم کرنے والے ٹیکے: ’انھیں چھوڑنے کے بعد وزن ڈائٹنگ کرنے والوں کے مقابلے میں چار گنا تیزی سے بڑھتا ہے‘
تحقیق کے مطابق زائد وزن کے حامل افراد انجیکشنز کے ذریعے نمایاں مقدار میں وزن کم تو کرتے ہیں لیکن علاج ختم ہونے کے بعد اوسطاً ہر ماہ کا وزن 800 گرام دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔
مائیکروسافٹ کے مشہور وال پیپر ’بلس‘ کے پیچھے محبت کی کہانی
مائیکروسافٹ کو ’ونڈوز ایکس پی‘ کے لیے ایسی تصویر درکار تھی جو اُمید، سکون اور جدیدیت کا پیغام دے۔ یہ سادہ سی تصویر گویا یہ ظاہر کرتی تھی کہ ٹیکنالوجی کا مستقبل خوشگوار اور دوستانہ ہو سکتا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
مختصر ویڈیوز
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں



































































