23 شادیاں کرنے والا شخص جو ’خوبصورت عورت دیکھ کر موجودہ بیوی کو طلاق دے کر ایک اور شادی کر لیتا‘

ان کی سب سے چھوٹی بیٹی تین ماہ کی ہے جبکہ سب سے بڑی اولاد کی عمر 53 برس ہے۔
ان کا نام ہے آئزک اڈانو اور عمر 78 برس ہے۔ وہ ایتھوپیا کے علاقوں ملاوی، مویالے اورارومیا میں رہتے ہیں۔
انھوں نے جب پہلی شادی کی تو ان کی عمر 23 برس تھی۔ اب گذشتہ 55 برس میں وہ 23 خواتین سے شادیاں کر چکے ہیں اور ان کے 70 بچے ہیں۔
آئزک پیشے کے اعتبار سے چرواہے ہیں لیکن وہ کوئی غریب شخص نہیں بلکہ جانوروں کے ایک مالدار تاجر ہیں اور ایک وقت میں ان کے پاس 800 جانور تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اونٹ، گائے اور بکریاں پال کر اپنی روزی کماتے ہیں۔
آئزک نے 23 شادیاں ضرور کی ہیں لیکن وہ سب کے ساتھ نہیں رہتے۔ ان کی موجودہ اور سابقہ بیویوں کا تعلق ایتھوپیا کے متعدد قصبوں سے ہے۔
’ایک بیوی کو طلاق دے کر دوسری سے شادی کرتا تھا‘
آئزک ایک بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کرتے تھے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’اگر میں ایک خوبصورت عورت کو دیکھتا ہوں تو اپنی موجودہ بیوی کو طلاق دے کر اس عورت سے شادی کر لیتا ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں
مواد پر جائیں
اس وقت ان کی تین موجودہ بیویاں ہیں جبکہ ایک بیوی کی حال ہی میں طلاق ہوئی۔
’میں اس وقت تین بیویوں کے ساتھ رہتا ہوں، باقی 19 سے میں نے علیحدگی اختیار کرلی۔‘
ان میں سے کچھ بیویاں خود آئزک سے علیحدہ ہو گئیں اور کچھ سے آئزک اختلافات کے سبب جدا ہو گئے۔
ان کے 70 بچوں میں 36 لڑکے اور 34 لڑکیاں شامل ہیں۔
آئزک مزید کہتے ہیں کہ ان کے بچوں اور نواسے، نواسوں، پوتے اور پوتیوں کی مجموعی تعداد 279 ہے۔
تاہم اب وہ کہتے ہیں کہ وہ 24ویں شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی اب ان کے پاس ماضی جتنے مویشی ہیں۔
ان کے سب سے بڑے بیٹے کا نام ابراہیم جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کا نام دہاب ہے۔
’لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے اپنے بچوں کی پرورش کیسے کی۔ میں کچھ قبائل میں بہت معروف شخصیت سمجھا جاتا ہوں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے شادیاں اس لیے زیادہ کیں کیونکہ وہ امیر شخص تھے۔
’میں انھیں ان کی مرضی سے یہاں لے کر آتا ہوں، میرے پاس بہت سارے مویشی، وسائل اور اثاثے ہیں۔‘
ایتھوپیا کے قوانین کے مطابق ایک شخص کا ایک سے زیادہ عورت سے شادی کرنا غیرقانونی عمل ہے۔ اپنی موجودہ اہلیہ کو طلاق دیے بغیر دوسری شادی کرنے پر پانچ سال قید تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔













