BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 September, 2007, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’القاعدہ ٹوٹنے کے بجائے زیادہ منظم‘

سامہ بن لادن
القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی نئی ویڈیو حال میں منظرعام پر آئی ہے
گیارہ ستمبر کے واقعات کے چھ سال بعد القاعدہ کے کمزور ہونے جانے کا تصور پرانا اور بالکل غلط نظر آتا ہے۔ بظاہر تو القاعدہ نے اپنے آپ کو مضبوط بنا لیا ہے۔

اسامہ بن لادن کا حالیہ ویڈیو پیغام تین سال میں ان کا ایسا پہلا ویڈیو ہے۔ امریکہ کو انتہائی مطلوب اسامہ بن لادن گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر اب نسبتاً کم دیکھے اور سنے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود القاعدہ منظم نظر آتی ہے۔

حال میں یورپ میں القاعدہ کے منصوبوں میں ملوث افراد کے خلاف چھاپوں اور شمالی افریقہ میں حملوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ القاعدہ نئے سرے سے منظم ہوسکی ہے۔

گزشتہ ہفتے جرمنی میں ایک خفیہ سیل پر چھاپے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تنظیم اب اس طریقے پر عمل کر رہی ہے جس کا نمونہ برطانیہ میں اس کی کارروائی میں دیکھا گیا ہے۔ اس نمونے کے تحت مقامی افراد کو پاکستان میں مقیم القاعدہ کے رہنماؤں سے تربیت ملتی ہے تاکہ وہ اپنے ممالک میں حملوں کی منصوبہ بندی کر سکیں۔

یہ وہ طریقہ کار ہے جو اب یورپ کے کئی ممالک میں دیکھا جا رہا ہے۔

گیارہ ستمبر کے حملوں سے قبل افغانستان میں مستقل ٹھکانوں پر قائم بڑے کیمپوں کی بجائے اب القاعدہ کے تربیتی کیمپ چھوٹے ہوتے ہیں اور اب ان کے کوئی مستقل ٹھکانے نہیں ہوتے۔ ان کیمپوں میں دی گئی تربیت میں اب دھماکہ خیز مواد کا علم اہم ہوتا ہے۔

News image
 پاکستانی حکومت اور قبائلی علاقے وزیرستان میں قبائلی رہنماؤں کے درمیان امن معاہدے کو مغرب کے انسدادِ دہشت گردی کے حکام ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہیں

لیکن ان کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے والے افراد کا مقصد صرف مغربی مقامات کو حملوں کا نشانہ بنانا نہیں ہوتا بلکہ بہت سے کیمپ ایسے ہیں جو کشمیر اور سینٹرل ایشیا جیسے علاقوں میں جا کر لڑنے کے لیے تربیت دیتے ہیں۔

اس نوعیت کے کیمپوں سے القاعدہ اکثر ’باصلاحیت‘ افراد کی نشاندہی کر کے انہیں پھر مزید تربیت دینے کی پیشکش کرتی ہے۔

پاکستانی حکومت اور قبائلی علاقے وزیرستان میں قبائلی رہنماؤں کے درمیان امن معاہدے کو مغرب کے انسدادِ دہشت گردی کے حکام ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہیں۔

ان اہلکاروں کے مطابق اس معاہدے کے طے پانے سے ان علاقوں میں غیرملکی جنگجو اور القاعدہ کے اراکان کو منظم ہونے کا موقع ملا ہے حالانکہ اس کا مقصد ان کا علاقے سے نکالنا تھا۔

اس معاہدے سے ان افراد کو ایک طرح سے مہلت مل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے القاعدہ کی قیادت اور دنیا بھر میں مختلف شدت پسند گروپوں کے درمیان وہ رابطے بحال کر لیے جو گیارہ ستمبر کے بعد توڑ دیے گئے تھے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کیے جانے والے افراد پاکستان میں قائم تربیتی کیمپوں سے تربیت حاصل کرنے کے علاوہ اس خطے میں موجود القاعدہ کی قیادت سے یہ ہدایات بھی ملیں کہ کب اور کہاں حملہ کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان میں سے کئی رابطوں کا امریکی خفیہ اداروں کو پتہ چلا ہے۔

ان افراد کی برقیاتی نگرانی تو ممکن ہے مگر خفیہ اطلاعات کو جمع کرنے کا سب سے موثر طریقہ انسانوں کی نگرانی سمجھا جاتا ہے، یہ ملک کے اندر اور باہر جانے والے افراد پر نظر رکھنے کے علاوہ تربیتی مراکز میں جاسوسوں کی تعیناتی کرنے سے ممکن ہوتا ہے۔ لیکن ایسی نگرانی ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ اس خطے میں سفر کرنا بھی مشکل ہے اور ایسی نگرانی کے لیے وسائل بھی بہت درکار ہوتے ہیں۔

فائل فوٹو
 جرمن حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کیے جانے والے افراد پاکستان میں قائم تربیتی کیمپوں سے تربیت حاصل کرنے کے علاوہ اس خطے میں موجود القاعدہ کی قیادت سے انہیں یہ ہدایات بھی ملیں کہ کب اور کہاں حملہ کرنا ہے

بظاہر اب القاعدہ مقامی افراد کو استعمال کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ اُسی ملک میں پلے بڑھے افراد کو استعمال کرنا کہیں آسان ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے ہی ملکوں میں نقل و حرکت اور حملوں کی منصوبہ بندی پر با آسانی سے کام کر سکتے ہیں۔ یہی چیز ہے جو حال میں یورپ کے نا کام منصوبوں میں دیکھی گئی ہے۔

یورپی ممالک کے شہریوں کے ایسے منصوبوں میں ملوث ہونے سے امریکی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی یورپی ممالک کے امریکہ کے ساتھ ایسے معاہدے ہیں جن کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کو ایک دوسرے کے ملک جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن نے گزشتہ ہفتے یہ بات پھر کہی تھی کہ امریکی خفیہ اداروں کے پاس اس قسم کی اطلاعات ہیں کہ القاعدہ کی مرکزی قیادت امریکی سر زمین پر بھرپور حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک محفوظ ٹھکانے کے ملنے سے القاعدہ کو نئے سرے سے اپنے آپ کو منظم او مضبوط کرنے کا موقع ملا ہے۔

القاعدہ کے از سرِ نو منظم ہونے کے شواہد حال ہی میں یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں کے علاوہ ذرائع ابلاغ میں جاری میڈیا جنگ کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔

یہ تنظیم ذرائع ابلاغ اور انٹرنیٹ کو اپنے مقاصد کے لیے کامیابی سے استعمال کرتی ہے۔

شمالی افریقہ ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں القاعدہ نے گزشتہ ایک سال میں کہیں زیادہ پر تشدد کارروائیاں کی ہیں۔ ستمبر کے اوائل میں وہاں دو دھماکوں میں 57 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اپریل میں ہونے والے خودکش حملوں میں 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند گروہ ’سلفی گروپ فار پریچنگ اینڈ کامبیٹ‘ نے انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں قبول کی تھی۔ اس گروہ نے اپنا نام بدل کر اب القاعدہ رکھ لیا ہے۔ اس کے اس بیان نے انتہائی موثر پروپیگنڈا مہم کو جنم دیا ہے۔

News image
 القاعدہ کے از سرِ نو منظم ہونے کے شواہد حال ہی میں یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں کے علاوہ ذرائع ابلاغ میں جاری میڈیا جنگ کی صورت میں سامنے آئے ہیں

القاعدہ کے ایک بار پھر منظم ہونے کا ثبوت اطلاعات اور ذرائع ابلاغ سے واضح ہے۔ دو ہزار سات میں القاعدہ کے’پروڈکشن وِنگ‘ کی جانب سے کم از کم 74 ویڈیوز جاری کی گئیں۔ ایسی وڈیوز کی نگرانی کرنے والی تنظیم ’انٹیل سینٹر‘ کا کہنا تھا کہ اس کے مقابلے میں دو ہزار پانچ میں ان وڈیوز کی تعداد سولہ اور 2006 میں 58 تھی۔

القاعدہ کے ذرائع ابلاغ اور تکنیکی اعتبار سے موثر ہونے کے بعد اس کا دنیا بھر سے مسلمانوں کو بھرتی کرنے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ تنظیم کے فلسفہ جہاد کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن یہ مشکل دکھائی دیتا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسی جنگ ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ہر قیمت پر جیتنی ہوگی۔

وڈیو: امریکہ کے نام
’آپ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا ہوں‘
اسامہ بن لادنکون بنےگا کروڑ پتی؟
اسامہ کے سر کی قیمت اب پانچ کروڑ ڈالر ہوگئی
مشرفاسامہ کہاں ہے؟
جنرل مشرف جون سٹیورٹ کے شو پر
سات کو سزا
بم دھماکوں کی سازش، سات کو سزائیں
مشرف قتل منصوبہ
القاعدہ رکن امریکی تحویل میں: پینٹاگون
اسامہ بن لادن’اسامہ نہیں چاہیے‘
مسلم ممالک میں اسامہ کے حمایتی کم ہو گئے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد