BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 November, 2006, 23:24 GMT 04:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ القاعدہ کے خطرے سے آگاہ تھا
عمر مصری نے لندن میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کر تھی
القاعدہ تنظیم میں شامل ایک برطانوی جاسوس نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی خفیہ اداروں کو انیس سو نوے کے وسط میں القاعدہ کی طرف سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن وہ اس خطرے سے نبٹنے کے لیئے بروقت اقدامات کرنےمیں ناکام رہے۔

القاعدہ تنظیم میں شامل اس برطانوی جاسوس نے بی بی سی کو بتایا کہ اس نے برطانوی خفیہ اداروں کو بتا دیا تھا کہ القاعدہ ان کو حاصل معلومات سے کہیں زیادہ منظم تنظیم ہے۔

عمر مصری کے فرضی نام سے القاعدہ میں شامل اس جاسوس نے القاعدہ تنظیم کے افغانستان میں قائم تربیتی مراکز میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور وہ برطانوی خفیہ اداروں کے علاوہ فرانس کو بھی اطلاعات فراہم کرتے رہے۔

عمر مصری کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے ایک اہم رکن نے امریکہ کو عراق پر حملہ کے لیئے اکسانے کے لیئے غلط معلومات فراہم کئیں۔

برطانوی جاسوس نے کہا کہ القاعدہ کے رکن ابن شیخ اللبی سے سن دوہزار ایک میں جب امریکی حکام نے تفتیش کی تو انہوں نے القاعدہ اور عراقی حکومت کے رابطوں کے بارے میں انہیں فرضی کہانیاں سنائیں۔

سیکورٹی کے امور پر بی بی سی کے نامہ نگار گارڈن کوریرا کا کہنا ہے کہ عمر مصری کے انکشافات سے انیس سو نوئے کی دہائی میں القاعدہ کے ابھرنے کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکام الجیریہ کی طرف سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں تشویش میں مبتلا تھے جب کے برطانوی حکام کو برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ لاحق تھا۔

عمر مصری کی طرف سے فراہم کردہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ فرانسیسی اور برطانوی خفیہ ادارے القاعدہ کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خطرے کا ادراک نہیں کر سکے۔

عمر مصری نے کیمیائی ہتھیاروں کے تجربے کی بھی وضاحت کی اور دعوی کیا کہ ابو حمزا المصری کو لندن میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی تھی۔

اس جاسوس نے یہ بھی بتایا کہ تنظیم میں اعتبار حاصل کرنے کے لیئے فرانسیسی اور برطانوی خفیہ اداروں کی طرف سے فراہم کردہ رقم انہوں نے القاعدہ کے رہنماؤں کو دی تاہم ان کو یہ علم نہیں کہ یہ رقم کس مصرف میں لائی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد