BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 October, 2006, 07:25 GMT 12:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ کے امریکی رکن پر مقدمہ
ایڈم گادان عرف ایڈم پیرلمین عرف اعظم الامریکی
ایڈم گادان عرف اعظم الامریکی فرار ہیں اور حکام کا خیال ہے کہ پاکستان میں موجود ہیں
امریکہ کی ایک عدالت نے اس امریکی شہری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کیا ہے جو کہ القاعدہ کے تشہیری ویڈیو میں دیکھا گیا ہے۔

اٹھائیس سالہ ایڈم گادان کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے اور وہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے پہلے امریکہ شہری ہیں جن پر بغاوت کا الزام لگایا گیا ہو۔

ایڈم گادان عرف ایڈم پیرلمین عرف اعظم الامریکی نے نوجوانی میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ وہ اس وقت فرار ہیں اور حکام کا خیال ہے کہ پاکستان میں موجود ہیں۔ وہ پچھلے ماہ ایمن الظواہری کے ساتھ ایک ویڈیو میں دیکھے گئے۔

 ایڈم گادان عرف ایڈم پیرلمین عرف اعظم الامریکی نے نوجوانی میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ وہ اس وقت فرار ہیں اور حکام کا خیال ہے کہ پاکستان میں موجود ہیں۔ وہ پچھلے ماہ ایمن الظواہری کے ساتھ ایک ویڈیو میں دیکھے گئے

پچھلے ماہ جاری کی گئی ویڈیو میں انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ان کو اسلام قبول کر لینا چاہیے اور عراق اور افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کو مخالفوں سے مل جانا چاہیے۔

انہوں نے اس ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ کسی مسلمان کو دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والے غیر مسلم کی موت پر افسوس نہیں ہونا چاہیے۔

ایڈم گادان پر خلاف فرد جرم میں ان پر الزام ہے کہ وہ امریکہ کے ایک دشمن کے ساتھ مل گئے اور ان کا مقصد امریکہ کے ساتھ غداری کا تھا۔

اس الزام میں موت کی سزا بھی ممکن ہے۔

ایڈم گادان لاس اینجلیز کے قریب بکریوں کے فارم پر پلے بڑھے تھے۔

نئے سربراہ کا معمہ
عراق میں القاعدہ کا نیا سربراہ مصری جیل میں؟
زرقاویآخری وڈیو
ابو معصب الزرقاوی کا آخری وڈیو
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد