BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 September, 2006, 19:48 GMT 00:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الجزیرہ پر اسامہ بن لادن کا نیا وڈیو
الجزیرہ نے یہ نہیں بتایا کہ اس تک یہ وڈیو ٹیپ کیسے پہنچا
عرب سیٹیلائٹ ٹی وی چینل الـجزیرہ نے نئے القاعدہ وڈیو میں اسامہ بن لادن کو 11/9 ہائی جیکروں سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا ہے۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو ریکارڈنگ پہلی بار منظر عام پر آ رہی ہے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ نشر کیئے گیے وڈیو میں القاعدہ رہنماؤں کو دہشت گرد حملوں کی تیاری کرتے اور منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وڈیو میں اسامہ بن لادن کو ایک گہرے رنگ کے لباس اور سفید ٹوپی کے ساتھ ایک پہاڑی علاقے میں پیدل چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹی وی چینل الجزیرہ پر یہ وڈیو گیارہ ستمبر کے حملوں کو پانچ سال مکمل ہونے سے چار دن پہلے نشر کیا گیا ہے۔

وڈیو ریکارڈنگ میں اسامہ بن لادن کو القاعدہ رہنماؤں رمزی بن الشِبہ اور محمد عاطف سے ملاقات کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

رمزی بن الشِبہ کو 2002 میں گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ محمد عاطف افغانستان پر امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

الـجزیرہ نے عراق میں القاعدہ کے نئے رہنما کا نیا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا ہے جس میں وہ عراقی عوام کو مزاحمت کاروں کے ساتھ مل جانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ویڈیو ٹیپ میں جس شخص کی آواز میں پیغام ہے اس کا الجزیرہ ٹی وی نے ابو حمزا المہاجر کے نام سے تعارف کرایا۔ اس پیغام میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ عراق میں مزاحمت کاروں کی حمایت کریں۔

ابو حمزا المہاجر نے امید ظاہر کی کہ عراق میں بہت جلد فتح حاصل کر لی جائے گی۔

ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد سے عراق میں القاعدہ کے نئے قائد کے بارے میں ابہام رہا ہے۔ عراقی حکومت کے بعد الزرقاوی کی جگہ عراق میں القاعدہ کی قیادت اب ابو ایوب المصری کے ہاتھ میں ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فرضی نام ہیں اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کیا یہ دونوں نام ایک ہی فرد استعمال کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد