القاعدہ نے بش کو ’ناکامی‘ قرار دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے نائب رہنما ایمن الظواہری نے ایک وڈیو ٹیپ میں امریکی صدر جارج بش کو ’جھوٹا‘ کہا ہے اور دہشتگردی مخالف امریکی جنگ میں انہیں ’ناکام‘ قرار دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی اس وڈیو میں الظواہری نے کہا ہے کہ ’بش، تم ایک جھوٹ بولتی ناکامی ہو۔‘ ایمن الظواہری نے دارفور اور پوپ بینیڈِکٹ سولہویں کے بارے میں بھی باتیں کہی ہیں۔ اس سے قبل القاعدہ کے رہنما نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی پانچویں برسی پر بھی ایک وڈیو جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان اور عراق میں مغربی افواج کو شکست کا سامنا ہوگا۔ ایمن الظواہری کے سر پر 25 ملین ڈالر کا انعام ہونے کے باوجود انہیں پکڑنے میں امریکہ اب تک ناکام رہا ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق نئی وڈیو میں القاعدہ کے نائب رہنما نے اسلام کے بارے میں پوپ بینیڈِکٹ کے حالیہ متنازعہ بیان پر انہیں ’ڈھونگی‘ قرار دیا۔ الظواہری نے پوپ کے بارے میں کہا: ’اس ڈھونگی نے اسلام کو عقلیت کا مخالف بتایا اور ساتھ ہی یہ بھی بھول گیا کہ اس کی اپنی عیسائیت ایک سلجھے ذہن کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔‘ جارج بش کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’اوہ ناکامی اور جھوٹے بش، تم ایک بار ہمت کیوں نہیں کرتے اور افغانستان اور عراق میں حقیقت کے بارے میں اپنے عوام کا سامنا کرتے۔‘ سوڈان کے سورش زدہ علاقے دارفور کے بارے میں القاعدہ کے نائب رہنما نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کی افواج کے خلاف ’جہاد‘ کی جائے کیوں کہ وہ ’صلیبی فوجی‘ ہیں۔ الظواہری کا کہنا تھا کہ القاعدہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ مضبوط ہے اور اس کے کارکن ’شہادت آپریشنز‘ کے لیے تیار ہیں۔ |
اسی بارے میں طالبان ابھی زندہ ہیں :ایمن الزواہری24 December, 2005 | پاکستان بش عراق میں ہار مان لیں: الظواہري 06 January, 2006 | آس پاس ایمن الظواہری کی تازہ ویڈیو ٹیپ 30 January, 2006 | آس پاس ’ایمن الظواہری کی مغرب پر تنقید‘05 March, 2006 | صفحۂ اول حماس مسلح لڑائی جاری رکھے: ایمن05 March, 2006 | آس پاس حملوں کا جواب دیں گے: ایمن27 July, 2006 | آس پاس الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام02 September, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||