 |  محمد صدیق پچھلے سال تین ماہ کے لئے پاکستان گئے تھے۔ |
بی بی سی نے لندن دھماکوں میں ملوث ایک مشتبہ بمبار محمد صدیق خان کی ایک نئی ویڈیو حاصل کی ہے جس میں وہ لیڈز میں ایک کمیونٹی سینٹر میں بچوں کو ڈرانے دھمکنے سے نبٹنے کے طریقوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ محمد صدیق بطور ایک ٹیچر اور یوتھ ورکر کے باقی مشتبہ بمباروں یعنی شہزاد تنویر اور حسیب حسین سے ملے۔ پولیس کے مطابق شہزاد اور صدیق پچھلے سال اکھٹے پاکستان بھی گئے جہاں انہوں نے تین ماہ کا عرصہ گزارا جبکہ حسیب حسین پچھلے سال جولائی میں وہاں گئے لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے وہاں کتنا وقت گزارا۔ |