BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 January, 2006, 21:45 GMT 02:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایمن الظواہری کی تازہ ویڈیو ٹیپ
zawahiri
القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ایک تازہ ویڈیو ٹیپ الجزیرہ ٹیلی ویژن سے نشر ہوئی ہے جس میں انہوں نے امریکہ پر پھبتی کستے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ پر امریکی حملہ میری ہلاکت میں تو ناکام رہا لیکن اس کا نشانہ معصوم اور بے گناہ لوگ بنے۔

نہوں نے کہا ہے کہ ’اس سے ساری دنیا پر کھل گیا ہے امریکہ کس درجے کا دروغ گو اور ناکام ہے اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لڑائی میں وہ کس قدر وحشی پن پر اترا ہوا ہے‘۔

ایمن الظواہری نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ میں کہاں ہوں؟ تو میں تمہیں یہ بتانا چاہوں گا کہ میں اپنے مسلمان بھائیوں کے درمیان ہوں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں ایک مکان پر ہونے والہ امریکی حملے کے نتیجے میں پاکستانی حکام کےمطابق القاعدہ کے کچھ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے تاہم زیادہ تر ہلاک شدگان مقامی دیہاتی تھے۔

پاکستان نے اس امریکی حملے کی مذمت کی تھی اور اطلاعات کے مطابق صدر بش اور پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران یہ موضوع بھی زیرِ نحث آیا تھا۔

ایمن الظواہری نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کا یہ حملہ میرے اور میرے چار ساتھیوں کے خلاف تھا۔ میری موت کا وقت معین ہے اور صدر بش تو کیا روئے زمین کی تمام تر طاقت بھی اس معینہ وقت سے قبل مجھے ہلاک نہیں کر سکتی۔

انیس جنوری کو اسامہ بن لادن کی طرف سے امریکہ کو کی جانے والی جنگ بندی کی پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ پیشکش عراق سے امریکہ کے با عزت انخلاء کی پیشکش ہے‘۔

الظواہری کو اسامہ بن لادن کا نائب قرار دیا جاتا ہے اور اس ایک ماہ کے دوارن الجزیرہ سے نشر ہونے والا یہ ان کا دوسرا ویڈیو پیغام ہے۔ اس قبل چھ جنوری کو ایسے ہی ایک پیغام میں انہوں نے امریکی صدر جارج بش سے کہا تھا کہ وہ عراق اور افغانستان میں اپنی شکست تسلیم کر لیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد