باجوڑ: ایم کیو ایم بھی ہڑتال کرے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت کی حلیف جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملے اور بلوچستان میں فوجی کارروائی کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملے سے چھ خواتین اور آٹھ بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایم ایم اے نے اس واقعہ کے خلاف پورے ملک میں اتوار کو احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے ۔ ایم کیو ایم نے رات گئے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں ایم ایم اے کے احتجاج کی حمایت کی گئی اور باجوڑ ایجنسی میں بےگناہ شہریوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایم کیو ایم نے کسی بھی معاملے میں حزبِ اختلاف کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کے حمایت کی ہو۔ ایم کیو ایم کی پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی توثیق لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کی۔ الطاف جسین نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہےکہ ایم ایم اے کے سربراہ قاضی حسین احمد نے بلوچستان میں فوجی آپریشن اور باجوڑ ایجنسی میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||