حملوں کا جواب دیں گے: ایمن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے القاعدہ کے نائب ایمن الظواہری کا ایک وڈیو پیغام نشر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مزاحمت کار لبنان اور غزہ میں مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کا جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صلیبی ۔ صیہونی جنگ پر القاعدہ خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ القاعدہ کے نائب کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس نے افغانستان اور عراق میں کی جانے والی جنگ کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’تمام مسلمانوں کو اس وقت تک اس کی حمایت کرنی چاہیے جب تک کہ امریکی فوج انتہائی کمزور اور لاچار ہوکر واپس جانے پر مجبور نہ ہو جائے۔ انہیں مسلمانوں پر حملے اور اسرائیل کی مدد کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی’۔ ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ ’عراق کے فلسطین سے قریب ہونے میں فائدہ ہے اور مسلمانوں کو اس وقت تک مجاہدین کی حمایت کرنی چاہیے جب تک کہ وہاں ایک جہادی اسلامی ریاست نہیں بن جاتی تاکہ اسے پھر فلسطین کی سرحدوں تک لے جایا جا سکے’۔ |
اسی بارے میں نیا القاعدہ ٹیپ: امریکہ کی مذمت 12 June, 2004 | آس پاس اسامہ بن لادن کے بعد الظواہری ٹیپ21 January, 2006 | آس پاس ایمن الظواہری کی تازہ ویڈیو ٹیپ 30 January, 2006 | آس پاس مشرف کو ہٹا دیں: ایمن الظواہری29 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||