’ایمن الظواہری کی مغرب پر تنقید‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ پر نشر ہونے والے ایمن الظواہری سے منسوب ایک بیان میں مغرب کو پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ الظواہری نے مسلمانوں سے ان ممالک کے بائیکاٹ کی اپیل کی جہاں پر متنازعہ خاکے شائع کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب، اردن، پاکستان، مصر جیسے ممالک کی حکومتوں کے بائیکاٹ کی بھی اپیل جو ان کے بقول مغرب نواز ہیں۔ انہوں نے فلسطینی تنظیم حماس کی انتخابات میں کامیابی کی تعریف کی اور مسلمانوں کو مغرب پر حملہ کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے سابق فلسطینی انتظامیہ پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فلسطینی کو زمین کے ایک ذرے سے بھی دستبردار ہونے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دیا۔ ایمن الظواہری نے حماس سے کہا کہ وہ اپنی مسلح جدو جہد جاری رکھیں اور ماضی کی انتظامیہ کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو نظر انداز کر دیں۔ | اسی بارے میں بش عراق میں ہار مان لیں: الظواہري 06 January, 2006 | آس پاس اسامہ بن لادن کے بعد الظواہری ٹیپ21 January, 2006 | آس پاس ایمن الظواہری کی تازہ ویڈیو ٹیپ 30 January, 2006 | آس پاس القاعدہ کے ارکان کی ہلاکتوں کا امکان24 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||