موساوی ملوث نہ تھے: اسامہ ٹیپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے ایک مبینہ آڈیو ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں امریکہ میں سزا پانے والے ذکریا موساوی گیارہ ستمبر کے خود کش حملوں میں ملوث نہیں تھے۔ آڈیو کے ذریعے یہ پیغام دینے والی آواز ایک اسلامی ویب سائٹ پر نشر کی گئی ہے اور اس کا دورانیہ پانچ منٹ ہے۔ دعوے کے مطابق آواز اسامہ بن لادن کی ہے۔ ٹیپ کے مطابق: ’میں نے خود انیس حملہ آوروں کو (گیارہ ستمبر کے حملوں کے لیئے) مختلف کام سونپے تھے اور ان میں ذکریا بھائی شامل نہیں تھے۔‘ اس ماہ کے اوائل میں ایک امریکی عدالت نے موساوی کو حملوں میں ملوث ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
آواز کے مطابق ’ذکریا موساوی انیس حملہ آوروں میں اس لیئے شامل نہیں تھے کہ وہ ابھی جہاز چلانا سیکھ رہے تھے۔ جیسا کہ حکومت کہتی کہ ذکریا بیسویں حملہ آور تھے، یہ غلط ہے۔‘ ٹیپ کے مطابق ذکریا موساوی نے چار سال جیل میں رہنے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہو کر اعترافِ جرم کیا ہے۔ مراکو سے تعلق رکھنے والے موساوی فرانسیسی شہری ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس اپریل میں کہا تھا کہ وہ گیارہ ستمبر کو نیویارک میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔ آڈیو ٹیپ کے مطابق گوانتا نامو کے ایک قیدی کا تعلق بہر حال گیارہ ستمبر کے حملوں سے تھا۔ امریکہ میں انسدادِ دہشت گردی کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیپ کے پیغام سے آگاہ ہے اور اس آواز پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ | اسی بارے میں ’گیارہ ستمبر حملوں کا حامی ہوں‘ 14 April, 2006 | آس پاس موساوی کو عمر قید04 May, 2006 | آس پاس ’تم گھٹ گھٹ کر مرو گے‘05 May, 2006 | آس پاس آواز اسامہ بن لادن ہی کی ہے: امریکہ24 April, 2006 | آس پاس اسامہ ٹیپ کا متن24 April, 2006 | آس پاس ’یہ یہودیوں کی صلیبی جنگ ہے‘23 April, 2006 | آس پاس زندہ ہاتھ نہ آؤں گا: اسامہ بن لادن20 February, 2006 | آس پاس آخری دم تک لڑیں گے، الزواہری30 November, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||