BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 November, 2004, 03:27 GMT 08:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آخری دم تک لڑیں گے، الزواہری
News image
’آپ کی سیکورٹی بش، کیری یا القاعدہ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ خود آپ کے ہاتھ میں ہے۔‘
القاعدہ کے رہنما ایمن الزواہری نے عرب ٹی وی چینل الجزیرہ پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو ٹیپ میں امریکہ کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو امریکی الیکشن سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی کیونکہ اس میں الزواہری نے بظاہر امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ووٹ چاہے کس کو بھی ڈالیں، بش ، کیری یا خود شیطان کو، ہمیں جس چیز کی پرواہ ہے وہ یہ ہے کہ ہماری زمین سے جارحیت پسند نکل جائیں۔‘

اس سے پہلے امریکی انتخابات سے چند روز قبل خود اسامہ بن لادن کی بھی ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

الزواہری نے امریکی عوام کو کہا،’آپ کی سیکورٹی بش، کیری یا القاعدہ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ خود آپ کے ہاتھ میں ہے۔‘

ویڈیو میں الزواہری کو ایک براؤن پس منظر میں ایک سفید پگڑی اور چشمے پہنے دکھایا گیا ہے اور ان کے پہلو میں ایک بندوق رکھی ہوئی ہے۔

الزواہری نے ویڈیو میں کہا کہ ’میں امریکیوں کو ایک حتمی صلاح دینا چاہتا ہوں کہ انہیں مسلمانوں کے ساتھ سلوک کے دو طریقوں میں سے ایک اپنانا ہوگا۔ یا تو آپ مسلمانوں کے ساتھ عزت اور باہمی مفاد کے تحت پیش آئیں یا پھر انہیں ایک آسان شکار سمجھیں لیکن آپ کو یہ سمجھ لینا چاہئیے کہ مسلمان برداشت کا مادہ رکھتے ہیں اور وہ آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد