BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 October, 2004, 13:20 GMT 18:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسامہ کی نئی ویڈیو ٹیپ
News image
امریکی صدر جارج بش اور ان کے مخالف صدارتی امیدوار جان کیری نے اسامہ بن لادن کے نئے ویڈیو ٹیپ پیغام کی مذمت کی ہے۔

یہ پیغام جمعے کے روز الجزیرہ ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا جس میں اسامہ بن لادن نے امریکہ پر نئے حملوں کی دھمکی دی اور صدر بش پر گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد امریکی عوام کو دھوکہ میں رکھنے کا الزام لگایا۔

اس ویڈیو ٹیپ کا اس وقت ریلیز کیا جانا اہم ہے کیونکہ امریکہ میں تین دن بعد صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسامہ نے وڈیو میں کہا کہ امریکیوں کی سلامتی کی ضمانت جارج بش اور نہ جان کیری دے سکتے ہیں بلکہ یہ امریکہ کی پالیسیوں پر منحصر ہے۔


آپ کا اس ویڈیو ٹیپ کے سامنے آنے اور دونوں صدارتی امیدواروں کے بیانات پر کیا ردِّعمل ہے؟ اس کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟ یہ ٹیپ کس امیدوار کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ آپ اسامہ بن لادن کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہوچکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔


پرویز مجید، لاہور، پاکستان:
یہ ویڈیو صدر بش کا ڈرامہ ہے۔ یہ اس وقت کیوں ریلیز کی گئی ہے جب انتخابات میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ اسامہ کا کیریکٹر خود امریکہ کی اپنی تخلیق ہے۔

محمد حیدر اورکزئی، ھنگو، پاکستان:
میرا خیال ہے یہ ٹیپ بش کے خلاف کیری کی مدد کرے گی۔ کیری نے یہ نکتہ ٹھیک اٹھایا ہے بش ابھی تک اسامہ کو نہیں پکڑ سکے۔

فرزان خان، اسلام آباد، پاکستان:
امریکی خود کو دنیا کا مہذب ترین معاشرہ سمجھتے ہیں لیکن عراق میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک اور اب اس ٹیپ جیسے ہتھکنڈے ثابت کرتے ہیں کہ ان کے اخلاقی معیار کیا ہیں۔

محمد طاہر، اسلام آباد، پاکستان:
مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اسامہ زندہ ہیں۔ میں ان کی زندگی کے لیے دعا کرتا ہوں کیونکہ وہ امریکہ کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

حمید مروت، اسلام آباد، پاکستان:
اسامہ مسلمانوں کے حال اور مستقبل دونوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا ماسوائے اسلام کا نام بدنام کرنے کے۔اسامہ خدا کے لیے ہمارا پیچھا چھوڑ دیں۔ آپ اسلام کے نام پر لڑنا چھوڑ دیں کیونکہ آپ کی وجہ سے اسلام اور مسلمان دونوں ہر جگہ بدنام ہو چکے ہیں۔

جذباتی مسلمان
 بات بالکل صاف ہے کہ اسامہ بش کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہم مسلمان اتنے جذباتی ہیں کہ بس۔۔۔
نرگس حسین، پاکستان

مدثر فاروقی، کراچی، پاکستان:
براہِ مہربانی اسامہ کو ہیرو نہ بنائیں۔ بش اور اسامہ دونوں ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ دونوں نے مسلمانوں کا ستیاناس کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔

عامر خان، سوابی، پاکستان:
صرف اسامہ نہیں بلکہ دنیا کا ہر عقلمند شخص مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی جارہانہ پالیسیوں کے خلاف ہے۔

نرگس حسین، ملتان، پاکستان:
بات بالکل صاف ہے کہ اسامہ بش کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہم مسلمان اتنے جذباتی ہیں کہ بس۔۔۔

عتیق الرحمٰن، سوابی، پاکستان:
یہ سوچنے کی بات ہے کہ اسامہ جو یقیناً افغانستان میں تھے پکڑے نہیں گئے اور صدام حسین اتنے طاقتور ہونے کے باوجود پکڑے گئے۔ بش اور سامہ دونوں ایک ہیں۔

سلیم نواز خان، خوشاب، پاکستان:
بحیصیت مسلمان ہم اسامہ کو اپنا لیڈر نہیں کہہ سکتے لیکن انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ صرف ایک شخص دنیا کی واحد سپر پاور کی ناک میں دم کر سکتا ہے۔

عفاف اظہر، ٹورانٹو، کینیڈا:
جناب یہاں تو وہ حال ہو چکا ہے کہ کسی کی بات کا اعتبار نہیں رہا، نہ تو بش صاحب کی کسی بات کا یقین کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسامہ بن لادن کا۔

مرشد علی، شانتی نگر، پاکستان:
اسامہ کی ٹیپ ایک سیاسی ہتھیار ہے جو کہ بش اپنی کامیابی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ امریکی عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اب بھی ان کو القائدہ سے بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔میرا خیال ہے ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ آخر یہ ٹیپ اس وقت کیوں سامنے لائی گئی ہے۔ میرا خیال ہے اسامہ امریکی فوجوں کی تحویل میں ہیں۔

حاجی مشتاق، اسلام آباد، پاکستان:
اسامہ اور بش ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔ اگر اسامہ بش کے ایجنٹ نہیں تو پھر وہ ہیں کہاں پر؟ آج پھر لارنس آف عریبیہ کی کہانی دھرائی جا رہی ہے ورنہ اسلام سےکسی کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔

جہان خان، کوھاٹ، پاکستان:
اسامہ نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ مسلمانوں کے بارے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کریں ورنہ جہاد کی برکت سے امریکہ کا حشر روس سے بھی بدتر ہو سکتا ہے۔

محمد فیصل:
اسامہ امریکہ کی کٹھ پتلی ہے جسے دکھا کر امریکہ اپنے عوام کو ڈراتا ہے کہ اگر اس نے کسی ملک پر حملہ نہ کیا تو وہ تمیں مار دے گا۔ الجزیرہ قطر کا چینل ہے اور قطر امریکہ کا پاکستان سے زیادہ وفادار ہے۔ اگر امریکہ چاہے تو الجزیرہ کو ایک سیکنڈ میں بند کر سکتا ہے لیکن وہ کیوں کرے۔ آخر اسے بہت سے کام کرنے ہیں اسامہ اور الجزیرہ کی مدد سے۔

محسن خان مغل، چکوال، پاکستان:
اسامہ ٹھیک کہتے ہیں امریکہ دہشت گرد ہے۔

راجہ عبدالجبار، دبئی:
دراصل اسامہ اور بش ایک ہی ہیں۔ جب بھی بش پر کوئی آفت آتی ہے اسامہ بچانے آ جاتے ہیں۔

ذوالقرنین زیدی، ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان:
اس ٹیپ سے فائدہ صرف بش کو ہوگا۔ یہ سی آئی اے کی اختراع لگتی ہے۔

عبدالاحد خان، دوبئی:
اسامہ بن لادن کی نئی ٹیپ سے فرق اس وقت پڑے گا جب وہ کوئی ایسا قدم اٹھائیں گے جس سے معصوم لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔ اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو امتِ مسلمہ کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا کیونکہ ہمارا دین ہمیشہ اخلاق سے زیادہ پھیلا ہے بہ نسبت جنگ کے۔

یاسر، میرپور، پاکستان:
بش اپنے عوام کو اسامہ کو تحفے کے طور پر دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

جہنم
 اسامہ آخرت میں جنت کے طلبگار ہیں اور بش دنیا کو جنت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ مگر دونوں نےاس دنیا کو جہنم کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔
محمد میر، کینیڈا

محمد میر، کینیڈا:
اسامہ آخرت میں جنت کے طلبگار ہیں اور بش دنیا کو جنت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ مگر دونوں نےاس دنیا کو جہنم کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔

محمد خوبیب نذیر، لاہور :
بدقسمتی سے ہم ہمیشہ اصل صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیے بغیر جلدی میں ردِّعمل کرنا شروع کردیتے ہیں اور یہی انسانی فطرت ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اسامہ نے نائن الیون کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے صرف دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ صدر بش نے دنیا کو اصل حقایق نہیں بتائے۔ ان کا پیغام صرف یہ تھا کہ وہ ان حملوں کا حصہ رہے ہیں اور ایسے حملے پھر کیے جا سکتے ہیں اگر بش اور امریکہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کرنا بند نہیں کرتے۔

تانیہ علی، امریکہ:
کیسی عجیب بات کہ دو لوگ، اسامہ اور الظواہری جن کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں، دنیا کی ایک ایسی سپر پاور سے لڑ رہے ہیں جن کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی، سیٹلائیٹ ٹریکنگ اور کمیونیکیشن کے نظام موجود ہیں۔ القاعدہ کہاں ہے؟ کیا آپ کسی ایک بھی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کا القاعدہ سے تعلق ہو۔ القاعدہ ایک ایسی تنظیم ہے جو میڈیا اور اخبارات میں زندہ ہے اور اسے ایک حقیقت پسندانہ اور طاقتور نظام کو ختم کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ اسلام کچھ لوگوں کے لیے ایک بھیانک خواب کی طرح ہے، جس کی وجہ سے اس طرح کی تصوراتی شخصیات کو میڈیا میں تخلیق کیا گیا ہے۔

حسین ہادی نقوی، کراچی :
یہ سب بش خاندان کا ٹوپی ڈرامہ ہے۔

انوار ہاشمی، لاہور:
آپ اسامہ کا باآسانی پتہ چلا سکتے ہیں اگر الجزیرہ والے اس کوریئر کمپنی کا پتہ بتادیں جس نے یہ ٹیپ ان تک پہنچائی تھی۔

آصف ججہ، ٹورنٹو:
امریکی میڈیا رنگ بازی میں بہت آگے ہے۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ دونوں امیدوار ایک دوسرے سے بڑھ کر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے تھے۔ لیکن جھوٹ کب تک چل سکتا ہے، امریکی اتنے بے وقوف نہیں ہیں۔

اعجاز محمد، بنوں:
یہ ٹیپ مسلمانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور الجزیرہ اس میں برابر کا شریک ہے۔ جب کوئی موقعہ آتا ہے تو ایسا ہی ایک ٹیپ منظرِ عام پر آجاتا ہے۔

ناصر خان، انقرہ:
براہِ مہربانی اسامہ کو اسلام کا ہیرو مت بنائیے۔ انہی کی وجہ سے افغانستان امریکہ کے ہاتھ میں ہے جب کہ عراق کو صدام نے امریکہ کے حوالے کیا ہے۔ اب ہمیں عقل آجانی چاہیے۔

فراست زمان، سویڈن:
امریکہ کے لوگوں کے کے لیے سامہ کی ویڈیو میں اہم ترین پیغام یہی ہے کہ دوسروں کے معاملات میں مداخلت مت کرو اور مسلمانوں کی طرف اپنی غیرمنصفانہ پالیسی تبدیل کرو۔

رفیق محمد، جاپان:
مجھے بش اور اسامہ میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ دونوں ہی معصوم لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ایک چھپ کر اور دوسرا کھل کے۔

وائے ناکامی
 اسامہ کی ٹیپ سے یہ تو واضح ہوا کہ بش ابھی تک انہیں پکڑنے میں ناکام ہیں۔ اب پاکستانی فوج کو شمالی علاقوں میں اور کھل کھیلنے کا موقعہ ملے گا۔
تنویر کاظمی، واہ کینٹ

تنویر کاظمی، واہ کینٹ:
اسامہ کی ٹیپ سے یہ تو واضح ہوا کہ بش ابھی تک انہیں پکڑنے میں ناکام ہیں۔ اب پاکستانی فوج کو شمالی علاقوں میں اور کھل کھیلنے کا موقعہ ملے گا۔ یہ سب امریکہ اور اسرائیل کی وجہ سے ہورہا ہے لیکن یہ بھی طے ہے کہ اسامہ کے پیغام کے باوجود مسلم دنیا کے حکمران خوابِ غفلت سے نہیں جاگیں گے۔

جاوید شیخ جھانسوی، دوبئی:
یہ ٹیپ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جس سے اس امر کو تقویت ملتی ہے کہ بن لادن ہمیشہ وہی کام کرتے ہیں جس سے جارج بش کو فائدہ پہنچ سکے۔ سوال یہ ہے کہ اگر وہ بش کو جتانے کے لیے انتخابات سے دو روز قبل نمودار ہوگئے ہیں تو اتنے خون خرابے کی ضرورت کیا تھی اور اگر یہ اتفاق ہے تو پھر بھی نادانستہ طور پر اس کا فائدہ تو صدر بش کو ہی ہے۔

طوفان خان، جنوبی وزیرستان:
جو بھی کہا اچھا کہا اسامہ نے کہ ان سب چیزوں کی دمہ داری امریکی پالیسی پر ہے۔

محمد حسن، کراچی:
میرے خیال میں اس سے صدر بش کو فائدہ ہوگا کیونکہ مغربی میڈیا اس کو منفی انداز میں پیش کرے گا حالانکہ اس بیان میں واضح طور پر امریکہ کی مخالفت کی وجہ بیان کی گئی ہے۔

علی حیدر، کینیڈا:
اس موقعے پر اسامہ کا پھر سے سامنے آنا یقینی طور بش کے دوبارہ صدر منتخب ہونے میں ان کی مدد کرے گا۔ ماہرین بہت پہلے سے اس کی توقع کر رہے تھے کہ انتخابات کے قریب یا تو اسامہ کو دنیا کے سامنے پیش کردیا جائے گا اور یا کوئی ایسی ہی حرکت ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ امریکہ کو ابھی اپنے ’ڈرٹی ورک‘ کے لیے ان (اسامہ) کی ضرورت ہے۔ یہ نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے اور بش کو اپنے والد کے شروع کیے ہوئے کام کو ختم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

سراج الحق، میانوالی:
اسامہ بن لادن نے اب تک سرِ عام نائن الیون کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ خاص طور پر یہ اس موقعے پر یہ ذمہ داری قبول کرنا کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ چیز بش کے حق میں جائے گی اور ثابت کرے گی کہ دہشت گردی کے حوالے سے بش کی پالیسی ٹھیک تھی۔ اسامہ کو بھی اس چیز کا علم ہوگا اور وہ کم از کم ایسی حرکت نہیں کریں گے۔ ہو نہ ہو اس اقدام میں بش یا ان کی انتظامیہ کا ضرور ہاتھ ہوگا۔ اس ٹیپ کا اصلی ہونا بہت مشکل لگتا ہے۔

عرفان، کوہاٹ:
امریکہ نے افغانستان کو تباہ کردیا اب یہ کیسے ممکن ہے کہ افغانستان اسے چین سے چھوڑ دے۔ اسامہ امریکہ کو تباہ کریں گے۔

ہارون علو، برطانیہ:
اس ٹیپ کا فائدہ جان کیری کو پہنچے گا کیونکہ بش عالمی دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ بن لادن بہت پہنچے ہوئے رہنما ہیں، اسانی سے ہاتھ نہیں آئیں گے۔

احمد صدیقی، کراچی:
جان کیری اور بش کی پالیسیوں میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے۔ دونوں اسرائیلی ایجنڈا پر کام کریں گے اس لیے بن لادن کے پیغام سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

محمد علی، ملتان:
ظاہر ہے کہ یہ ویڈیو صرف جارج بش کو ہی فائدہ پہنچائے گی۔

عمران سیال، کراچی:
یہ ویڈیو صدر بش کو بہت فائدہ پہنچائے گی کیونکہ وہ ملک کی سلامتی کے نام پر انتخابات لڑ رہے ہیں اور یہی ان کا انتخابی ایجنڈا ہے۔ اس کے سامنے آنے کے بعد بش ڈرامائی طور پر کامیاب ہوں گے۔

ڈر کا فائدہ بش کو ہوگا
 اس سے بش کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ امریکی قوم جو پہلے ہی سہمی بیٹھی ہے، اب زیادہ ڈر جائے گی۔
قیصر، بیجنگ

قیصر، بیجنگ:
اس ٹیپ کا عین انتخابات کے وقت نشر ہونا کچھ سمجھ نہیں آیا۔ یقیناً اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی چکر ضرور ہے۔ اس سے بش کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ امریکی قوم جو پہلے ہی سہمی بیٹھی ہے، اب زیادہ ڈر جائے گی اور بش کی باتوں میں آجائے گی۔

عثمان محمود، آسٹریا:
اسامہ کو بش کو پکڑنا چاہیے وہ بے گناہوں کی جان کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں۔

علیم، گجرات:
کمزور ہمیشہ ہی دہشت گرد کہلاتے ہیں۔ بش یا بلیئر جیسے طاقتور لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہاں سب چڑھتے سورج کو ہی پوجتے ہیں۔

محمد علی، کینیڈا:
یہ سب بش کی حکومت کا کیا دھرا ہے۔ اسامہ بش کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر یہ کھیل کھیل رہے ہیں اور دنیا کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد