BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موساوی کو عمر قید
زکریا موساوی
زکریا موساوی کا شدت پسندی کی طرف رجحان ان کے لندن میں قیام کے دوران ہوا
امریکہ میں ایک جج نے گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث القاعدہ کے رکن اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے زکریہ موساوی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جس میں رہائی یا ’پے رول‘ کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے سے پہلے زکریہ موساوی نے کہا کہ امریکہ پر خدا کا عذاب نازل ہو اور اسامہ کی خدا حفاظت کرے اور ’تم اس تک کبھی نہیں پہنچ سکتے۔‘

سینتیس سالہ موساوی کولاراڈو کی انتہائی سخت سکیورٹی والی جیل میں باقی زندگی قید تنہائی میں گزاریں گے۔

فرانسیسی شہریت رکھنے والے موساوی کو بدھ کو ایک جیوری نے موت کی سزا سنائے جانے کی بجائے عمر قید سزا سنانےکی سفارش کی تھی۔


موساوی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بیٹے کو فرانس منتقل کر دیا جائے جہاں وہ عمر قید کی سزا کاٹیں۔

موساوی کی والدہ نے فرانسیسی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ موساوی کو فرانس منتقل کرنے کی بات امریکی حکام سے کریں۔

امریکی اٹارنی جنرل ایلبرٹو گونزالس نے کہا کہ اگر انہیں اس قسم کی کوئی درخواست ملی تو وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔

گوانزالس نے عدالت کی طرف سے موساوی کو سنائی جانے والی سزا پر اطمینان
کا اظہار کیا۔

استغاثہ نے ان کے لیئے یہ کہہ کر سزائے موت طلب کی تھی کہ ’ان کے لیئے اس اچھی زمین پر کوئی جگہ نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ عدالت نے انضاف کیا۔

نیویارک کے میئر روڈولف گولیانی نے کہا کہ وہ سزائے موت نہ سنائے جانے پر مایوس ہیں۔

زکریا موساوی کا خاکہگیارہ ستمبر کا مقدمہ
’زکریا مساوی کا خواب وائٹ ہاؤس کی تباہی تھا‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد