BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 March, 2006, 01:08 GMT 06:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہائی جیکر پکڑے جا سکتے تھے‘
زکریہ موساوی کے وکیل کہتے ہیں کہ انہیں ہائی جیکروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں تھی
امریکہ میں ایک عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اگرگیارہ ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے میں حملوں کے واحد نامزد ملزم نے تعاون کیا ہوتا تو ایف بی آئی گیارہ ہائی جیکروں کو پہلے ہی پکڑ لیتی۔

سابق ایف بی آئی ایجنٹ ایرون زیبلی نے جو اب استغاثہ کے وکیل ہیں بتایا کہ اگر زکریہ موساوی نے اگست دو ہزار ایک میں جب وہ پہلی بار گرفتار ہوئے تھے، ہائی جیکنگ کے بارے میں کچھ بتا دیا ہوتا تو بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز ہوجاتا اور کم از کم گیارہ ہائی جیکروں کو پکڑ لیا جاتا۔

مسٹر زیبلی نے یہ بات عدالت کو اپنی شہادت میں بتائی۔ عدالت میں استغاثہ نے زکریہ موساوی کے لیئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔

زکریا موساوی نے گزشہ برس اپریل میں سازش کے چھ جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

ورجنیا کی ریاست کے شہر الیگزینڈریا میں جب زکریہ عدالت سے باہر نکلے انہوں نے چلا کر وکلاء سے کہا کہ وہ اس مقدمے میں گواہی دیں گے۔ اب تک انہوں نے سرکار کی طرف سے مقرر کردہ وکلاء کے ساتھ تعاون کرنے پر انکار کیا ہے۔

مسٹر زیبلی نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آئی ٹیلی فون کارڈز اور فلائٹ سکولوں کی تحقیقات کی مدد سے کم از کم گیارہ ہائی جیکروں تک پہنچ سکتی اگر موساوی بتا دیتے کہ ایک سازش تیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موساوی نے اپنے اعترافی بیان کے بعد گیارہ ہائی جیکروں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

وکیلِ صفائی ایڈورڈ میکموہن کا استدلال تھا کہ اس قسم کی کوئی تحقیق شروع نہیں کی جا سکتی تھی کیونکہ ایف بی آئی ان دو ہائی جیکروں تک پہنچنے میں ناکام ہو چکی تھی جن کے بارے میں اسے علم تھا۔

وکیلِ صفائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ موساوی کو خاموش رہنے کا حق حاصل تھا لہذا انہیں (ہائی جیکروں کے بارے میں) معلومات فراہم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

موساوی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے دیگر جرائم کے علاوہ جہاز ہائی جیک کرنے کی سازش کی تھی لیکن وہ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ گیارہ ستمبر کو امریکہ پر ہوئے حملوں میں ان کا براہِ راست کوئی ہاتھ تھا۔

اسی بارے میں
9/11 اور ایشکروفٹ کا دفاع
14 April, 2004 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد