BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 April, 2004, 00:49 GMT 05:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ میں خفیہ مراسلہ جاری
News image
امریکہ میں وائٹ ہاؤس نے اس دستاویز کو عام کردیا ہے جس میں صدر بش کو سن دو ہزار ایک میں گیارہ ستمبر کے حملوں سے پہلے ہوائی جہازوں کی ممکنہ ہائی جیکنگ سے خبردار کیا گیا تھا۔

یہ دستاویز صدر بش کو حملوں سے پانچ ہفتے پہلے دی گئی ایک بریفنگ کے بارے میں ہے اور اس سے بش انتظامیہ کے ان دعوؤں کے بارے میں شکوک پیدا ہوگئے ہیں کہ ان حملوں کی پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔

وائٹ ہاؤس نے ان حملوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے دباؤ پر یہ دستاویز جاری کی ہے جو صدر بش کو دی گئی انٹیلی جنس بریفنگ سے متعلق ہے۔بظاہر اس سے بش انتظامیہ کے ان حملوں کی اطلاع نہ ہونے کے دعوے کی تردید ہوتی ہے کہ اس کو القاعدہ کی طرف سے امریکہ کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کی کوئ اطلاع نہیں تھی۔

اس دستاویز کے مطابق ایف بی آئی نے جہازوں کی ہائی جیکنگ کے بارے میں مشکوک سرگرمیاں نوٹ کی تھیں۔

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سراغ رساں ادارے اس اطلاع کا بھی جائزہ لے رہے تھے کہ اسامہ بن لادن کے بعض پیروکار امریکہ کے اندر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

وہائٹ ہاؤس نے یہ بتانے سے انکار کردیا ہے کہ صدر بش نے ان اطلاعات پر کیا اقدامات کیے یا ان کا کیا ردعمل تھا۔تاہم وہائٹ ہاؤس کے سینیر اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دستاویز سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ صدر کو حملوں سے پہلے خبردار نہیں کیا گیا تھا۔

دستاویزسے بظاہریہی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں ، بقول صدر بش کی قومی سلامتی کی مشیر کونڈولیزا رائس کے ، عمومی اور پرانی معلومات سے بہت زیادہ صدر کو بتایا گیا تھا۔

اس دستاویز کو اختتام ہفتہ پر تعطیلات کے دوران ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب ہوسکتا ہے کہ بہت سے امریکیوں کو اس کا پتہ نہ چل سکے اور ممکنہ طور پر ایسا اتفاقیہ نہیں ہوا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس دستاویز کے عام ہونے سے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے پر شک کا اظہار کیا جائے گا جس کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملوں کے بارے میں پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد