BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 09:08 GMT 14:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
9/11 اور ایشکروفٹ کا دفاع
۔
امریکی اٹارنی جنرل جان ایشکروفٹ نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی سالہا سال ناکامیوں کے باعث امریکہ گیارہ ستمبر کے حملوں کو نہیں روک سکا۔

انہوں نے کمیش کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی ان کی اولین ترجیح ہے۔

لیکن انہوں نے کہا کہ سابق صدر کلنٹن کے دور میں جس پالیسی پر عمل کیا گیا اس کی وجہ سے خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی۔

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی پر کمیش کی طرف سے تنقید کے بعد ایشکروفٹ کمیش کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

ستمبر گیارہ کے حملوں کی تحقیق کرنے والے اس آزاد کمیشن نے اپنی ضمنی رپورٹ میں ایشکروفٹ کی دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی اعتراضات اٹھائے تھے۔

ایشکروفٹ نے کمیشن کے سامنے ان حملوں پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں پتا ہوتا کہ یہ حملے ہونے والے ہیں تو وہ اپنے تمام تر وسائل لگا کر ان کو روکنے کی کوشش کرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ انھیں یہ علم نہیں تھا کہ یہ حملے ہونے والے ہیں کیونکہ تقریباً ایک عشرے تک ہماری حکومت نے اپنے دشمنوں کی طرف سےآنکھیں بالکل بند رکھیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفیہ اداروں کا پرانا نظام جو ستمبر گیارہ تک موجود تھا اسے ناکام ہونا ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر گیارہ کے حملوں سے پہلے عالمی سطح پر امریکی مفادات پر ہونے والے حملوں کے پیش نظر انہوں نے یہ سفارش کی تھی کہ اسامہ بن لادن کو ڈھونڈ کر ختم کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی مشیر نے بھی ان کی تائید کی تھی۔ لیکن اس وقت جو قوانیں تھے ان کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

ایشں کرافٹ نے کہا کہ اس وقت جرائم کی تفتیش سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو الگ رکھنے کے لیے ایک قانونی دیوار حائل تھی۔

ستمبر گیارہ کے حملوں کی تحقیق کرنے والے اس کمیشن نےاپنی ضمنی رپورٹ میں ایف بی آئی پر ان حملوں کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف بی آئی ناقص خفیہ معلومات، ان معلومات کے صحیح استعمال اور ناکافی وسائل کی وجہ سے ناکام ہوئی۔

ایشکروفٹ نے کہا کہ حملوں سے ایک دن پہلے انہوں نے خفیہ اداروں کو مزید رقم مہیا کرنے کے لیے کہا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد