گیارہ ستمبرکے حملہ آوروں کی ویڈیو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی اخبار ’دی سنڈے ٹائمز‘ نے ایک ایسی ویڈیو حاصل کی ہے جس میں گیارہ ستمبر کے دو مشتبہ حملہ آور محمد عطا اور زیاد جارہ افغانستان کے ایک مقام پر اسامہ بن لادن کا خطاب سنتے نظر آرہے ہیں۔ یکم اکتوبر کے شمارے میں اخبار نے بتایا ہے کہ یہ پہلی تصاویر ہیں جن میں محمد عطا اور زیاد جارہ کو ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ایک حصہ پر اٹھارہ جنوری سنہ دو ہزار کی تاریخ لکھی دکھائی دیتی ہے یعنی یہ گیارہ ستمبر کے حملوں سے اٹھارہ ماہ پہلے لی گئی تھی۔ اس میں محمد عطا اور زیاد جارہ نے اپنی’ شہادت‘ سے پہلے کے پیغامات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔
جس حصے میں اجتماع دکھایا گیا ہے اس میں القاعدہ کے کئی نامور شخصیات بھی دکھائی دیتی ہیں جن میں رمزی بن الشبح اور اسامہ بن لادن کے سابق محافظ ابو جنجل شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ ویڈیو اس بات کا پہلا ثبوت ہے کہ محمد عطا اور زیاد جارہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ یہ دونوں جرمنی میں بھی ایک ہی وقت رہے لیکن ان کا وہاں کسی قسم کے رابطے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
تفتیشکاروں کے مطابق محمد عطا نے گیارہ ستمبر سنہ 2001 کے حملوں کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرانے والے ایک جہاز پر سوار تھے جبکہ زیاد جارہ اس جہاز کو اڑا رہے تھے جسے پینٹاگون میں ٹکرانے کی کوشش کی گئی۔
’سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق یہ ویڈیو ایک معتبر ذریعے سے حاصل کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں آواز نہیں ہے اور اب تک ماہرین یہ نہیں پتہ کر سکے ہیں کہ اس میں کیا کچھ کہا گیا ہے۔ ویڈیو کے جس حصے میں اسامہ بن لادن کے خطاب کی تصاویر ہیں اس پر آٹھ جنوری کی تاریخ ہے۔ |
اسی بارے میں اسامہ ٹیپ کا متن24 April, 2006 | آس پاس المہاجر کا وڈیو پیغام07 September, 2006 | آس پاس ’حملوں کے بارے میں خبردار کیا تھا‘11 February, 2005 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||