المہاجر کا وڈیو پیغام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب سیٹلائٹ ٹی وی چینل الـجزیرہ نے عراق میں القاعدہ کے نئے رہنما ابو حمزا المہاجر کا نیا ویڈیو پیغام نشر کیا ہے۔ ویڈیو ٹیپ میں جس شخص کی آواز میں پیغام ہے اس کا الجزیرہ ٹی وی نے ابو حمزا المہاجر کے نام سے تعارف کرایا۔ اس پیغام میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ عراق میں مزاحمت کاروں کی حمایت کریں۔ ابو حمزا المہاجر نے امید ظاہر کی کہ عراق میں بہت جلد فتح حاصل کر لی جائے گی۔ ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد سے عراق میں القاعدہ کے نئے قائد کے بارے میں ابہام رہا ہے۔ عراقی حکومت کے بعد الزرقاوی کی جگہ عراق میں القاعدہ کی قیادت اب ابو ایوب المصری کے ہاتھ میں ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فرضی نام ہیں اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کیا یہ دونوں نام ایک ہی فرد استعمال کر رہا ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||