BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 November, 2006, 23:55 GMT 04:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم فائیو کا انتباہ حقیقی ہے: بلیر
ڈیم ایلیزا مینِنگھم بلّر
ڈیم ایلیزا مینِنگھم بلّر نے کہا کہ کہ دہشت گردی کے کچھ منصوبے کامیاب بھی ہو سکتے ہیں
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر نے کہا ہے کہ برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو نے برطانوی مسلمانوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے جس خطرے کا انکشاف کیا ہے وہ حقیقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایم آئی فائیو کے جائزے کی تائید کرتے ہیں اور واقعی برطانیہ کو دہشت گردی کے ایسے کثیرالجہتی منصوبوں کا سامنا ہے جو برطانوی مسلمان نوجوانوں کے ذہن میں زہریلے پروپیگنڈے کے نتیجے میں پیدا ہو رہے ہیں۔

برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کی سربراہ نے کہا تھا کہ 1600 سے زیادہ برطانوی مسلمان دہشت گرد منصوبوں میں ملوث ہیں اور ان کے ادارے کو ایسے کم از کم تیس منصوبوں کا علم ہے۔
خفیہ ادارے ایم فائیوں کی سربراہ ڈیم ایلیزا مینِنگھم بلّر نے یہ بات جمعرات کو دانشوروں کے ایک اجتماع سے تقریر کرتے ہوئے کہی۔

ڈیم ایلیزا مینِنگھم بلّر نے کہا کہ بڑا خدشہ اب یہ بھی ہے کہ آئندہ کے دہشت گرد منصوبوں میں کیمیائی یا جوہری مواد استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان میں سے بہت سے منصوبوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’یہ خطرہ ایک نسل سے زیادہ کا ہے‘۔ ڈین ایلیزا نے متنبہ کیا ہے کہ خطرہ ’سنجیدہ‘ اور ’بڑھتا ہوا‘ ہے۔

ایم فائیو کی نفری نائن الیون کے بعد سے دوگنا کی جا چکی ہے اور اب یہ تعداد دو ہزار آٹھ سو افراد پر مشتمل ہے۔

خفیہ ادارے کی سربراہ نےکہا کہ دہشت گردی کے کچھ منصوبے کامیاب بھی ہو سکتے ہیں اور یہ خطرہ ایک نسل سے زیادہ تک برقرار رہ سکتا ہے اور افرادی قوت بڑھنے کے باوجود ایم فائیو تمام مشکوک سرگرمیوں پر نظر نہیں رکھ سکتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وسائل پر توجہ دینی ہو گی اور بقول ان کے ’کاش زندگی ٹی وی سیریل سپوک کی طرح کی ہوتی جس میں چھ افراد ہر چیز کو جان اور نمٹا سکتے۔

خفیہ ادارے نے یہ بریفنگ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک نو مسلم دھیرن باروٹ کے مقدمے کے اختتام کے تین دن بعد دی تھی۔ دھیرن باروٹ کو لندن پر حملوں کے کئی منصوبے تیار کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مسلم کانگرس مین
امریکی کانگرس میں پہلی مرتبہ مسلمان منتحب
امریکی سیاست
کانگریس کا انتخاب لڑنے والے مسلمان امیدوار
لندنلندن کے مسلمان
شہر کی مسلمان آبادی پر نئی رپورٹ
برطانوی اقلیتیں
مسلمان کچھ زیادہ بیروزگار و پسماندہ ہیں
آسان حل نہیں
مذاکرہ: یورپ بمقابلہ مسلمان
مشیگن سٹیٹ یونی ورسٹی’مسلمانوں کےخلاف‘
یونیورسٹی پروفیسر کا متنازع ای میل
گیارہ ستمبر کے بعد
مسلمان ہی امریکہ قانون کا نشانہ بنے: رپورٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد