پہلا مسلمان امریکی سینیٹ کا رکن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست منیسوٹا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کیتھ ایلیسن ایوان نمائندگان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے امریکی کانگرس کی تاریخ میں پہلے مسلمان رکن بن گئے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران کیتھ ایلیسن کو ماضی میں نیشن آف اسلام کے رہنما لوئس فراخان سے اپنی وابستگی کی بنا پر ذاتی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سینتالیس سالہ کیتھ ایلیسن نے جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اپنی انتخابی مہم کے دوران توجہ عوامی مسائل پر مرکوز رکھی اور مذہب کے عنصر پر زیادہ زور نہیں دیا۔ انتخابی مہم میں انہوں نے توانائی کے حصول کے متبادل ذرائع پر انحصار کرنے اور عوام کے لیئے سرکاری طبی سہولت فراہم کرنے کا نظام قائم کرنے کے نکات پر زور دیا۔ تاہم عراق جنگ کی ایک سابق خاتون فوجی ٹیمی ڈکورتھ جو ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر ایلینوائے سے انتخاب لڑی رہی تھیں بڑی پر روز انتخابی مہم چلانے کے باوجود کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ٹیمی امریکی فوج میں ہیلی کاپٹر پائلٹ تھیں اور عراق جنگ کے دوران ایک حادثے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہو گئی تھیں۔ ٹیمی ڈکورتھ رپبلکن پارٹی کے امیدوار پیٹر روسکم سے ہار گئیں۔ سینیٹ کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن نے نیویارک سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ دوبرس بعد ہونے والی امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی امیدوار بھی ہیں۔ ہیلری کلٹن کو نیویارک سے کامیابی حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے سابق رکن جو لائبرمین نے کنیٹیکٹ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی ہے۔ جو لائبرمین اس سال کے شروع میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ابتدائی الیکشن میں عراق جنگ کی حمایت اور صدر بش سے اپنی قربت کی وجہ سے ہار گئےتھے۔ تاہم انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا ارادہ کیا اور رپبلکن پارٹی نے ان کی بھرپور حمایت کی اور اپنے تمام ووٹروں سے انہیں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ جو لائبرمین کے علاوہ سینیٹ میں ایک سوشلسٹ نظریات رکٹے والے آزاد امیدواربرنی سینڈرز بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ان دنوں آزاد امیدواروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کی حمایت کریں گے۔ فلوریڈا سے رپیلکن پارٹی کی امیدوار کیتھرین ہیرس کو ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار بل نیلسن سے زبردست شکست ہوئی ہے۔ کیتھرین ہیرس گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران اس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی جب انہوں نے ریاست فلوریڈا کی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی حیثیت سے بش کو کامیاب قرار دے دیا تھا۔ ویسٹ ورجینیہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رابرٹ برائڈ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سینیٹ کے سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والے امیدوار بن گئے ہیں۔ اٹھاسی سالہ رابرٹ برائڈ نے نو مرتبہ سینیٹ کی چھ سالہ رکنیت کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گورنر کے انتخابات میں میسیچوسٹ سے ڈیموکریٹ پارٹی کے ڈیوال پیٹرک کامیاب ہوئے ہیں اور اس طرح انہیں ریاست کے پہلے اور امریکہ کی کسی بھی ریاست کے دوسرے سیاہ فام گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیہ سے ہالی وڈ کے اداکار آرنلڈ شیوازنگر دوسری مرتبہ گورنر کا انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ |
اسی بارے میں کانگریس انتخاب اور مسلمان امیدوار28 October, 2006 | آس پاس امریکی عوام کی فتح، بش کی مایوسی08 November, 2006 | آس پاس کانگرس میں برتری کس کی، فیصلہ آج07 November, 2006 | آس پاس اوہائیو: امریکہ کی انتخابی نبض03 November, 2006 | آس پاس ریپبلکن پارٹی کے انتخابی اجلاس میں ۔۔۔30 October, 2006 | آس پاس وسط مدتی انتخابات اور دو امریکی ووٹر05 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||