برطانوی مسلمان کو امریکہ نے روک دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ممتاز مسلمان مذہبی رہنما ڈاکٹر ذکی بداوی کو حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ ڈاکٹر ذکی بداوی برطانیہ کے مسلم کونسل کے سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر ذکی امریکہ کی ریاست نیویارک کے ایک ادارے میں معاشرے میں’ مذہب اور قانون کا کردار‘ کے موضع پر لیکچر دینے کے لیے امریکہ جا رہے تھے ۔ امریکی حکام نے ان کو جے ایف کے آئیر پورٹ پر ان کو روک لیا اور ان کو بتایا کہ ان کی امریکہ میں داخلہ پر پابندی ہے۔ ڈاکٹر ذکی نے بتایا ہے کہ ان کو چھ گھنٹے تک آئیر پورٹ پر حراست میں رکھا گیا۔ ڈاکٹر ذکی نے بتایا کہ آئیر پورٹ پر امیگریش سٹاف کو شرمندگی کا سامناکرنا پڑا جنہوں نے ان کو بتایا کہ ان کی امریکہ میں داخلے پر پابندی ہے۔ امریکی ترجمان نے بتایا کہ جب جے ایف کے آئیر پورٹ پر ڈاکٹر ذکی کے داخلے کا مسئلہ سامنے آیا تو ڈاکٹر ذکی بداوی نے خود ہی امریکہ میں داخلے کی درخواست واپس لے لی۔ امریکہ ادارے چوٹوگوا انسٹیٹوٹ جس نے ڈاکٹر ذکی بداوی کو لیکچر کے لیے مدعو کیا تھا، کے ترجمان نے کہا کہ وہ اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر ذکی بدوی واپس لندن پہنچ چکے ہیں ۔ ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے پاس ڈاکٹر بداوی کو امریکہ میں داخل نہ دیے جانے کے فیصلے کا کوئی جواب نہیں ہے۔ ڈاکٹر ذکی بداوی نے آخری بار 2003 میں امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال انہوں نے امریکی صدر جارج بش کے دورہ برطانیہ کے دوران ملکہ برطانیہ کے مہمان کی حثیت سے امریکی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||