مسلمان برطانوی فوج میں بھرتی ہوں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر مائیکل واکر نے نوجوان برطانوی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانوی فوج میں بھرتی ہوں۔ برطانوی مسلمانوں لیڈروں کی ایک تقریب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوج کے سربراہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ برطانیہ میں بسنے نوجوان مسلمان فوج میں بھرتی ہوں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ برطانوی فوج میں ہر مذہب اور قومیت کے لوگوں ہونے چاہیے۔ اس وقت برطانیہ کی دو لاکھ بہتر ہزار فوج میں صرف تین سو مسلمان ہیں۔ برطانیہ میں مسلم کونسل کے ترجمان اقبال سکرینی نے کہا کہ اگر برطانیہ چاہتا ہے کہ مسلمان فوج میں بھرتی ہوں تو برطانوی فوج کو اپنے رویے میں بہتری لانی ہو گی۔ اقبال سکرینی کا اشارہ عراق میں برطانوی فوجیوں کا عراق کے مقامی لوگوں کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات کی طرف تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||