BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’القاعدہ‘ کا رکن افریقہ میں پکڑا گیا
گوانتانامو
’عبدالاہی سودی ارالے گوانتانامو پہچائے جانے والے تین سو پچاسیویں قیدی ہیں
امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ القاعدہ کے ایک رکن کو جسے مشرقی افریقہ سے پکڑا گیا تھا گوانتانامو پہنچا دیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے بیان میں عبدالاہی سُودی ارالے نامی شخص کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ’انتہائی خطرناک متشبہ دہشتگرد‘ ہے اور اس کے رابطے صومالیہ کے اسلامی گروپوں سے بھی ہیں۔

بیان کے مطابق وہ مشرقی افریقہ اور پاکستان کے درمیان رابطہ کا کام کرتے تھے جس دوران وہ اسلحہ سمگل کر کے افریقہ پہنچاتے تھے۔

پینٹاگون نے بتایا کہ وہ گوانتانامو پہچائے جانے والے تین سو پچاسیویں قیدی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ’عبدالاہی سودی ارالے کی گرفتاری دہشتگردی کے اُس حقیقی خطرے کو ظاہر کرتی ہے جو امریکہ اور باقی دنیا کو خطرناک شدت پسندوں کے ہاتھوں درپیش ہے۔‘

بیان میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ عبدالاہی سودی ارالے یونین آف اسلامک کورٹس نامی تنظیم کے بھی اہم رکن رہے ہیں جس نے گزشتہ سال چھ ماہ تک صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو کو اپنے قابو میں کیے رکھا۔

واضح رہے کہ امریکہ موجودہ سال کے دوران صومالیہ میں مشتبہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کر چکا ہے۔

امریکی یونین آف اسلامک کورٹس پر الزام لگاتا ہے کہ اس تنظیم نے القاعدہ کے کارکنوں کو پناہ دے رکھی ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے انیس سو اٹھانوے میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں کو بموں کا نشانہ بنایا تھا۔

یو آئی سی ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

امریکہ کی حمایت یافتہ فوجوں نے گزشتہ دسمبر میں تنظیم کو موگادیشو سے مار بھگانے میں صومالیہ کی عبوری حکومت کی مدد کی تھی۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے صومالیہ میں جنگ سے متاثر ہونے والے درجنوں افراد کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا جا رہا ہے اور انہیں وکیل رکھنے کی سہولت بھی نہیں دی جاتی۔ تنظیم کا الزام ہے کہ امریکہ، کینیا، ایتھوپیا اور صومالیہ کی عبوری حکومت ان افراد کو پکڑ کر خفیہ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد