لاپتہ فوجی: ’القاعدہ نے اغواء کیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے خیال میں تین لاپتہ امریکی فوجیوں کو القاعدہ کے شدت پسندوں یا القاعدہ سے وابستہ افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ چار ہزار امریکی فوجی ہفتے کے دن لاپتہ ہونے والے تین امریکی فوجیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یہ فوجی اس وقت لاپتہ ہوگئے جب ان کی گشتی ٹیم پر بغداد کے جنوب میں حملہ کیا گیا۔ اسلامک سٹیٹ آف عراق نامی ایک شدت پسند تنظیم کا دعویٰ ہے کہ تینوں امریکی فوجی اس کے پاس ہیں۔ اس تنظیم نے امریکہ سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ اپنے تین گمشدہ فوجیوں کی سلامتی چاہتا ہے تو ان کی تلاش بند کر دے۔ ایک اسلامی ویب سائٹ پر ایک بیان میں تنظیم کا کہنا تھا: ’تمہارے فوجی ہمارے پاس ہیں۔ اگر ان کی خیریت چاہتے ہو تو انہیں تلاش نہ کرو۔‘ تاہم تنظیم نے اپنے دعوے کے ثبوت میں کسی طرح کی کوئی تصاویر جاری نہیں کیں۔ ہفتے کو محمدیہ قصبے میں امریکی گشتی ٹیم پر حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ان فوجیوں کے ساتھ ای عراقی شارح بھی مارا گیا تھا۔ عراق میں امریکی کے سب سے بڑے فوجی ترجمان میجر جنرل ولیم کلیڈویل کا کہنا تھا: ’ہمارے خیال میں تینوں لاپتہ امریکی فوجیوں لو القاعدہ کے دہشت گردوں یا القاعدہ سے منسلک کسی گروپ نے اغواء کر لیا ہے۔ ہمارا یہ اندازہ خفیہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معتبر اطلاعات کی بنا پر ہے۔‘ امریکی فوجی علاقے میں وسیع پیمانے پر اپنے لاپتہ ساتھیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تلاش کی کارروائی محمدیہ اور اس کے نواج میں قصبوں اور دیہات تک پھیلی ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں خود کش حملے اور دھماکے، سو ہلاک29 March, 2007 | آس پاس رمادی: کار بم دھماکے، 24 ہلاک07 May, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکے میں 33ہلاک06 May, 2007 | آس پاس امریکی فائرنگ سے چھ بچے ہلاک08 May, 2007 | آس پاس بغداد کے بازارمیں دھماکہ 35 ہلاک15 April, 2007 | آس پاس خودکش حملے میں نو امریکی ہلاک24 April, 2007 | آس پاس ’عراق: کچھ مثبت حاصل نہیں ہوا‘09 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||