عراق: بم دھماکے میں 33ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک کار بم دھماکے میں تیتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ایسے علاقے میں ہوا جہاں اکثریتی آبادی اہلِ تشیع کی ہے۔ کار بم کا یہ دھماکہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے البیاع میں ہوا۔ اس علاقے میں پہلے بھی کئی کار بم دھماکے ہو چکے ہیں جن کا الزام سنی مزاحمت کاروں پر عائد کیا جاتا ہے۔ دھماکے کے مقام کے قریب کھڑے افراد نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو اٹھانے کے لیے کمبل استعمال کیے۔ لاشوں اور زخمیوں کو بعد میں پک اپ گاڑیوں میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ شہر میں گزشتہ گیارہ ہفتوں سے مزاحمت کاروں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے لیکن شہر میں دھماکے اور تشدد ختم نہیں ہوسکا۔ | اسی بارے میں ایران سے مذاکرات ناممکن نہیں: رائس30 April, 2007 | آس پاس عراق:القاعدہ سربراہ ابومصری ’ہلاک‘ 01 May, 2007 | آس پاس ’ عراق حملے کے بعد ابتر تعلیمی حالت‘28 April, 2007 | آس پاس قرضے معاف کریں: عراقی وزیراعظم03 May, 2007 | آس پاس مصر: امریکہ اور شام کے رابطے03 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||