خود کش حملے اور دھماکے، سو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں خود کش حملوں اور سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم سو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق بغداد کے ایک شیعہ ڈسٹرکٹ میں دو خودکش حملوں میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد میں ہونے والے حملے شہر کے الشاب ڈسٹرکٹ میں ایک مشہور بازار میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہوئے۔ ادھر بغداد کے نزدیک ایک شیعہ اکثریتی قصبے خالص میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور اسّی سے زائد زخمی ہوئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کے مطابق دھماکے ایک بینک، مسجد، حفاظتی چوکی اور ایک عدالت کے نزدیک ہوئے۔ ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا ’دکانوں کے نزدیک ایک زورداد رھماکہ ہوا۔ میں نے خود کو زمین پر گرا لیا اور سر دونوں ہاتھوں سے ڈھانپ لیا۔ ایک منٹ بعد میں نے ایک اور دھماکہ سنا اور پھر تیسرا‘۔ ایک اور عینی شاہد نے کم از کم آٹھ افراد کی لاشیں سڑک پر پڑی دیکھیں جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شہر پر کم از کم نو مارٹر حملے بھی ہوئے جبکہ شہر کے مرکزی بازار کے نزدیک دو بم پھٹے۔ خالص نامی یہ قصبہ عراقی صوبے دیالہ میں واقع ہے اور ماضی میں بھی حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے اور جنوری میں بھی یہاں مارٹر حملے ہوئے تھے۔ دیالہ میں عراقی اور امریکی افواج سنّی مزاحمت کاروں سے برسرِ پیکار رہی ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: حملوں میں ستر افراد ہلاک28 March, 2007 | آس پاس بش کو دھچکا، ڈیموکریٹس کی فتح28 March, 2007 | آس پاس ٹرک بم دھماکوں میں 50 ہلاک27 March, 2007 | آس پاس عراق: خود کش حملے، پچاس ہلاک24 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||