ٹرک بم دھماکوں میں 50 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمالی شہر تلعفر میں منگل کو ہونے والے دو ٹرک بم دھماکوں میں کم از کم پچاس افراد ہلاک جبکہ ایک سو بیس زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان دو دھماکوں میں سے ایک خود کش تھا، جس میں ٹرک پر سوار ایک شخص گندم سمیت دوسری اشیائے خورد و نوش لے کر شہر کے ایک بازار میں آیا اور جب اس کے گرد لوگوں کا ایک مجمع اکٹھا ہوا تو ایک زوردار دھماکہ ہو گیا۔ تلعفر شہر کے باسی اشیائے خورد و نوش کی شدید کمی کا شکار بتائے جاتے ہیں۔ گزشتہ برس 20 مارچ کے روز عراق میں جاری امریکی کارروائی کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی تقریر میں صدر جارج بش نے تلعفر کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس شہر کو القاعدہ سے پاک کر لیا گیا ہے۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ تلعفر کے واقعات سمیت منگل کو ہونے والی تشدد کی مختلف وارداتوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی فوج نے دو بمباروں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ کار بم دھماکوں میں ملوث اس گروہ کے سرغنہ ہیں جس کی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 900 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں عراق : بم دھماکے، پانچ امریکی ہلاک26 March, 2007 | آس پاس عراق: خود کش حملے، پچاس ہلاک24 March, 2007 | آس پاس نائب وزیر اعظم دھماکہ میں زخمی 23 March, 2007 | آس پاس عراقیوں میں ’بڑھتی ہوئی نااُمیدی‘19 March, 2007 | آس پاس عراق: 2دھماکوں میں 40 ہلاک11 March, 2007 | آس پاس عراق: حملے میں 90 زائرین ہلاک 06 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||