عراق: 2دھماکوں میں 40 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک دھماکے اور ایک خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے تیس افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب بم سے مسلح ایک کار شیعہ زائرین کو لے جانے والے ٹرک سے ٹکرائی۔ اس کے علاوہ دس افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک خود کش بمبار نے خود کو مسافروں سے بھری ایک منی بس میں خود کو اڑایا۔ تشدد کی یہ تازہ ترین وارداتیں اس وقت ہوئی ہیں جب عراق کی سلامتی کے بارے میں ہونے والی ایک روزہ کانفرنس کو ختم ہوئے ایک ہی دن ہوا ہے۔ عراق کی سلامتی کے بارے میں ہونے والی اس کانفرنس میں ایران اور شام نے بھی شرکت کی تھی۔ امریکہ ایران اور شام پر یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ عراق کی داخلی سلامتی اور تحفظ میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ایران امریکہ کے الزام کے مطابق عراقی شورشیوں کو امداد دے رہا۔ اطلاعات کے مطابق کاردا میں ہونے والے پہلے دھماکے میں ہلاک ہونے والے زائرین کربلا سے بغداد واپس جا رہے تھے۔ اس کے علاوہ عراق کے شمالی شہر موصل میں حزبِ اسلامی کے ایک دفتر پر حملہ کیا گیا۔ جس میں تین محافظ ہلاک ہو گئے۔ | اسی بارے میں سکیورٹی کانفرنس مثبت: عراق10 March, 2007 | آس پاس امن اجلاس: امریکہ، شام ایران اکٹھے10 March, 2007 | آس پاس شیعہ جماعت حکومت سے الگ07 March, 2007 | آس پاس عراقی شیعہ زائرین پر حملے جاری 07 March, 2007 | آس پاس عراق: نو امریکی فوجی ہلاک 06 March, 2007 | آس پاس عراق: حملے میں 90 زائرین ہلاک 06 March, 2007 | آس پاس بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن05 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||