عراق: حملے میں 90 زائرین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے وسطی شہر حلہ میں دو خود کش بمباروں کے حملے میں کم سے کم ایک سو بارہ شیعہ زائرین ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ ان کئی حملوں میں سے مہلک ترین ہے جن میں اربعین کے اجتماع کے سلسے میں کربلا جا رہے زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں بغداد سے چہلم کے لیے کربلا روانہ ہونے والے سات زائرین ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ بغداد کے جنوب میں واقع شہر لطفیہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں کم سے کم تین زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔
حلہ میں حملہ سہ پہر میں اس وقت ہوا جب بموں سے لیس جیکٹیں پہنے دو خود کش بمباروں نے زائرین کے ہجوم میں گھسنے کے بعد خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ ایک مقامی ہسپتال کےڈّاکٹر محمد تمینی نے خبر رسان ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’ زخمیوں میں سے پچاس کی حالت نازک ہے۔ مرنے والوں میں اسی فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے لیکن ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔‘ عراق بھر سے ہزاروں زائرین امام حسین کے چہلم کے سلسلہ میں کربلا جا رہے ہیں۔ کربلا بغداد سے تقریباً ستر میل جنوب میں واقع ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: شیعہ علاقے میں فوجی آپریشن05 March, 2007 | آس پاس عراق:’امریکی عوام کا اعتماد اٹھ چکا‘ 14 February, 2007 | آس پاس عراق: نو امریکی فوجی ہلاک 06 March, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکے میں 42 ہلاک24 February, 2007 | آس پاس عراق میں دو امریکی فوجی ہلاک19 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||