عراق میں دو امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے قرب و نواح میں پیر کے روز مختلف بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں دو امریکی فوجیوں سمیت بیس سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد میں امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کے یہ واقعات ایسے وقت ہور ہے ہیں جب بغداد سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی مستحکم کرنے کے لیے امریکی فوج اور عراقی پولیس مشترکہ طور پر خصوصی آپریشنز کر رہے ہیں۔ گیارہ افراد مغربی صوبہ انبار کے رمادی علاقے میں ہلاک ہوئے ہیں جس میں پانچ پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ یہ ایک خود کش حملہ تھا جو ایک سرکردہ سنی رہنما ستّار الریشاوی کےمکان پر کیا گیا۔ حملے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ دوسرا دھماکہ بغداد کی ایک بس میں ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد کے جنوب مشرق میں ایک سڑک پر دھماکے سے دوافراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بغداد کے بھیڑ بھاڑ والے ایک بازار میں دو بم دھماکے ہوئے تھے جس میں ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق:چارسال میں 12 ہزار اہلکارہلاک25 December, 2006 | صفحۂ اول عراق میں مزید فوج بھیجی جائے گی16 December, 2006 | صفحۂ اول بغداد: مسجد پر حملہ گیارہ ہلاک03 April, 2006 | صفحۂ اول عراق: متعدد دھماکے،66 ہلاک12 March, 2006 | صفحۂ اول ’عراق پر حملے کے بعد صورتحال بدتر ہوئی‘28 February, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||