عراق:چارسال میں 12 ہزار اہلکارہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزیر داخلہ جواد بولانی نے کہا ہے کہ مارچ دوہزار تین میں عراق پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک بارہ ہزار پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے مارے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں پولیس اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز بغداد کے شمال میں ایک پریڈ کے دوران خودکش حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے تھے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خطرے کے باوجود نوجوان عراقی پولیس میں بھرتی ہوتے ہیں کیونکہ عراق میں روزگار کے مواقع کم ہیں۔ پولیس والے اکثر حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس محکمۂ میں مزاحمت کار داخل ہوچکے ہیں۔ عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد کے پیش نظر امریکہ اب عراق کے بارے میں اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کر رہا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق سینچر کے روز مختلف حملوں میں اس کے چھ فوجی مارے گئے تھے۔ | اسی بارے میں بغداد: سات پولیس اہلکار ہلاک24 December, 2006 | آس پاس عراق: اکتوبر میں 90 فوجی ہلاک25 October, 2006 | آس پاس امریکی فوجیوں پر قتل کا مقدمہ22 December, 2006 | آس پاس عراقی پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک27 October, 2006 | آس پاس ’عراقی اپنے مسائل خود حل کریں‘05 December, 2006 | آس پاس ’صدام کوپھانسی اسی سال ہو گی‘07 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||