عراقی پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں بعقوبہ شہر میں عراقی پولیس اور مبینہ ملیشیا کے آدمیوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور شہر کے مختلف علاقوں تک پھیل گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم بارہ عراقی پولیس کے اہلکار ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور پولیس کو عراقی فوج سے مدد طلب کرنا پڑی ہے۔ اس سے قبل امریکی فوج نے کہا تھا کہ بغداد کے مغرب میں انبار کے صوبے میں بدھ کے روز ان کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں عراق میں 90 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور یہ نومبر 2004 کے بعد کسی ایک مہینے میں سب سے زیادہ امریکی ہلاکتیں ہیں۔ صدر بش نے بدھ کو اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ انہیں امریکیوں کی کی ہلاکتوں پر شدید تشویش ہے۔ بش انتظامیہ کے سینیئر حکام مسلسل یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عراق میں حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور بش پالیسی کامیاب رہے گی۔ عراق میں امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔ صدر جارج بش کی انتظامیہ میں سینیئر حکام نے لگاتار کئی انٹرویو دیے ہیں تاکہ عوام کو یہ یقین دلائیں کہ عراق میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر سٹیفن ہینڈلی نے کہا ہے کہ عراقی حکومت نے وہ سخت اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں جن کی اشد ضرورت ہے لیکن اسے زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد فیصلے کرنے ہونگے۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکوں میں 17 ہلاک 22 October, 2006 | آس پاس ’بغداد میں بکھری ہوئی لاشیں‘10 October, 2006 | آس پاس بغداد میں مکمل کرفیو نافذ30 September, 2006 | آس پاس بغداد تشدد ، 27 ہلاک، تیس زخمی06 September, 2006 | آس پاس بغداد میں بیس زائرین ہلاک20 August, 2006 | آس پاس بغداد مردہ خانے بھر گئے 14 August, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||