بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعدد بم دھماکوں میں کم سے کم انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دو بم دھماکے الشرجہ کے علاقے میں ایک پرہجوم بازار میں ہوئے جن میں کم از کم دس افراد ہلاک اور انہتر زخمی ہوئے۔ اس سے قبل شہر کے مرکز ی علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں نو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق بم ایک بس سٹیشن کے قریب سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس سے ایک ٹیکسی اور ایک منی بس تباہ ہوگئی۔ وزیر داخلہ کے مطابق بغداد میں دو اور دھماکوں میں کم سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں، اور دونوں بم حملوں میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ منگل کی صبح بغداد میں ہی ایک بنک پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور تین محافظین اور دو بنک اہلکاروں کو ہلاک کر کے بنک لوٹ لیا۔ یہ دھماکے امریکہ کے اس اعلان کے بعد ہوئے ہیں کہ وہ بغداد میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں چار ہزار کا اضافہ کر رہا ہے۔ بغداد میں اب امریکی فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار کے قریب ہو جائے گی۔ | اسی بارے میں امریکی فوجی، زنا بالجبر کی کارروائی06 August, 2006 | آس پاس عراق: حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ04 August, 2006 | آس پاس عراق: لڑائی اور حملے، 13 ہلاک04 August, 2006 | آس پاس عراق: تقسیم ،خانہ جنگی کےخدشات 03 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||