امریکی فوجی، زنا بالجبر کی کارروائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں اتوار کو ان چار امریکی فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو جائے گی جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک عراقی لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کیا اور اس کے خاندان کو قتل کر دیا۔ کارروائی کی روشنی میں ان فوجیوں کے خلاف فوجی قوانین کے تحت مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مبینہ واقعہ مارچ کے مہینے میں عراقی شہر محمودیہ میں پیش آیا۔ یہ کارروائی عراق میں امریکی فوجیوں کے خلاف زیادتی کے لگنے والے الزامات کے سلسلے میں سے ایک ہے۔ قانونی کارروائی جسے شق بتیس کی کارروائی بھی کہا جا رہا ہے بغداد میں امریکی فوجی اڈے میں ہوگی۔ چاروں فوجیوں پر ایک چودہ سالہ لڑکی کے والدین اور اس کی پانچ سالہ بہن کو مارنے کے بعد اس کے ساتھ زنا بالجبر اور اس کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔ بند کمرے میں ہونے والی کارروائی کے دوران عراقی گواہ شہادت دیں گے۔ | اسی بارے میں امریکی فوجی، قتل اور ریپ کا الزام03 July, 2006 | آس پاس حدیثہ: اعلیٰ افسران کی ’لاپرواہی‘08 July, 2006 | آس پاس قیدیوں پر تشدد ’عام سی بات‘ تھی23 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||