امریکی فوجی، قتل اور ریپ کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سابق امریکی فوجی کو عراق میں ایک عورت کی عصمت دری کرنے اور اس کے بعد اس عورت سمیت چار افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ استغاثہ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اکیس سالہ سٹیون گرین اور اس کے ساتھ کچھ فوجیوں نے ایک نوجوان لڑکی کی آبروریزی کرنے کے بعد اس کو اور اس کے تین رشتہ داروں کو قتل کر دیا۔ سٹیون گرین کو امریکی ریاست نارتھ کیرولائنہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سٹیون گرین کو الزامات ثابت ہوجانے کی صورت میں موت کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ کینٹکی میں ایک امریکی وکیل نے کہا کہ سٹیون گرین پر عراق کے شہر محمودیہ کے ایک گھر میں اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ جاکر ایک لڑکی کی آبروریزی کرنے اور پھر چار انسانوں کی جان لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ سٹیون گرین نے ایک آدمی، ایک عورت اور اس کی پانچ سالہ بچی کو گولی مار کر ہلاک کرنے اور ایک لڑکی کی آبرو ریزی کرکے اسے بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق سٹیون گرین اور اس کے ساتھی اہلے خانہ کو بیڈ روم میں لے گئے اور پھر ان کو قتل کر دیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق سٹیون گرین کو ان الزامات کے سامنے آنے سے قبل ہی قابل اعتراض رویے پر فوج سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ سٹیون گرین اس فوجی یونٹ سے تعلق رکھتا ہے جس کے دو فوجیوں کو گزشتہ ماہ بغداد کے جنوب میں مزاحمت کاروں نے اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد ہی فوجیوں نے سٹیون گرین کے بارے میں یہ اطلاعات دی ہیں۔ سٹیون گرین کو دس جولائی کو نارتھ کیرولائنہ کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں عراق: فوجیوں کیخلاف تحقیقات30 June, 2006 | آس پاس ’امریکی رپورٹ کی کاپی نہیں ملی‘29 June, 2006 | آس پاس سات میرینز کو مقدمے کا سامنا21 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||