عراق: فوجیوں کیخلاف تحقیقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے عراقی خاندان کے مبینہ ہلاکت کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک فوجی افسر نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ پانچ فوجیوں کی ایک عراقی خاتون سے مبینہ زیادتی اور بعد ازاں اس کی اور اس کے خاندان کے تین افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات بھی جا ری ہیں اور اس بارے میں ان فوجیوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق تحقیقات سے’اس شام‘ کے واقعے کی اصلیت سامنے آ جائے گی۔ تحقیقات کا آغاز سنیچر کو ابتدائی فوجی تفتیش سے ہوا۔ امریکی فوج کے کریمینل انویسگییشین کمانڈ کو اس واقعے کی تحقیقات کو کہا گیا تھا۔ یہ واقعہ بغداد کے جنوبی علاقے محمودیہ میں پیش آیا۔ ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ایک فوجی نے اس واقعے میں ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے۔ اسے اور چار دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے فوجی اڈے میں ہی قید کیا گیا ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اتحادی فوج کی عراقی شہریوں سے مبینہ بدسلوکی کے دیگر کئی واقعات کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ | اسی بارے میں کرکک بم دھماکہ، عراقی جنرل ہلاک24 June, 2006 | آس پاس عراق: تشدد میں مزید 25 ہلاک27 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||