کرکک بم دھماکہ، عراقی جنرل ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی عراق کے شہر کرکک میں ایک بم حملے میں مقامی خفیہ ادارے کے سربراہ اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ امریکی فوج نے اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ عراقی پولیس کے مطابق کرکک میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خفیہ ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل موسی حاتم الحدیدی کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ علاوہ ازیں عراق کے دیگر شہروں سے بھی ہلاکتوں کی اطاعلات ہیں۔ بعقوبہ میں علیحدہ علیحدہ واقعات میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بغداد کے شمال میں عراق سکیورٹی فورسز کے متعدد اراکین کی لاشیں ملی ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ بغداد میں ایک امریکی فوجی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک اور فوجی بھی مارا گیا ہے تاہم اس کی ہلاکت کا تعلق لڑائی سے نہیں ہے۔
دریں اثناء عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے تکریت کے ایک اہم سنّی مذہبی رہنما کوگرفتار کیا ہے۔ سینیئر عراقی افسران کا کہنا ہے کہ مفتی شیخ جمال عبدالدابان کی گرفتاری مکمل طور پر غیر منصفانہ ہے اور اس کے خلاف احتجاجاً صوبائی محکموں میں کام روک دیا گیا ہے۔ مفتی جمال کی گرفتاری پر تکریت کی سڑکوں پر بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ عراق کی ایک اہم سنّی تنظیم ایسوسی ایشن آف مسلم سکالرز کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے مفتی جمال کے گھر پر چھاپے کے دوران بربریت کا مظاہرہ کیا جبکہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ اور گرفتاری ان کی تفتیش کا حصہ ہے۔ | اسی بارے میں شدت پسندوں کی مدد کا الزام23 June, 2006 | آس پاس عراق بم حملے، سولہ افراد ہلاک23 June, 2006 | آس پاس آٹھ امریکی فوجی ہلاک22 June, 2006 | آس پاس بغداد: صدام کے وکیلِ صفائی ہلاک21 June, 2006 | آس پاس امریکی فوجیوں کی لاشیں برآمد20 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||