آٹھ امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان اور عراق سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق مزاحمت کاروں کے حملوں میں آٹھ امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ افغانستان میں اتحادی افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صوبہ نورستان کے ضلع کامدیش میں امریکی افواج کی ایک کارروائی کے بعد ہونے والی مسلح جھڑپ میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ صوبہ نورستان میں ہونے والی اس جھڑپ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں افغانستان کے جنوبی صوبوں میں اتحادی افواج کو شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے اور سینکڑوں مشتبہ طالبان مارے گئے ہیں۔ ادھر عراق میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی عراق میں’دشمنوں کی کارروائی‘ میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی کی جانب سے جاری شدہ ایک بیان کے مطابق ان چار میں سے تین فوجی منگل کو صوبہ انبار میں اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ چوتھا امریکی فوجی انبار میں ہی ایک سکیورٹی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی لاشیں اسی ہفتے کے آغاز میں بغداد کے جنوبی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں اور مزاحمت کاروں نے ان دونوں فوجیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ عراق میں سنہ 2003 میں صدام حسین کی حکومت کے تختہ الٹے جانے کے بعد سے مزاحمت کاروں کے خلاف جاری امریکی اور اتحادی فوج کے آپریشن میں اب تک دو ہزار پانچ سو سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کے قتل کا ذمہ دار مزاحمت کاروں کو ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ | اسی بارے میں سات میرینز کو مقدمے کا سامنا21 June, 2006 | آس پاس امریکی فوجیوں کی لاشیں برآمد20 June, 2006 | آس پاس امریکی فوجیوں کے اغوا کا دعوٰی19 June, 2006 | آس پاس رمادی میں امریکی فوجی آپریشن19 June, 2006 | آس پاس تین امریکی فوجیوں پر فردِ جرم عائد20 June, 2006 | آس پاس بغداد میں چالیس ہزار فوجی تعینات14 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||