رمادی میں امریکی فوجی آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق عراق میں مزاحمت کاروں کے مضبوط مرکز رمادی میں اتحادی افواج نے آپریشن تیز کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق رمادی کے مشرقی ضلعے میں فوج کی بکتر بند گاڑیاں آگے بڑھ رہی ہیں اور انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔ اتوار کو فوج نے رمادی کے جنوبی علاقوں میں اپنی چیک پوسٹیں قائم کیں جن کا مقصد ان کے مطابق شدت پسندوں کی سپلائی لائن کو کاٹنا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں امریکی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن کسی بڑے حملے کے سلسلے کا آغاز نہیں ہے۔ ایک علیحدہ کارروائی کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی افواج دو امریکی فوجیوں کے تلاش میں ہیں جنہیں عراقی مزاحمت کاروں نے جمعہ کے روز اغوا کر لیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی تک انتظامیہ کو کسی پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ | اسی بارے میں رمادی کے باہر ہزاروں فوجی تعینات18 June, 2006 | آس پاس عراق: ہزاروں جانیں ضائع 16 June, 2006 | آس پاس شیعہ مسجد پر حملہ، گیارہ ہلاک16 June, 2006 | آس پاس ’عراق میں القاعدہ خاتمے کی جانب‘15 June, 2006 | آس پاس عراق: کرکک میں دھماکے، 16 ہلاک13 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||