رمادی کے باہر ہزاروں فوجی تعینات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہزاروں امریکی اور عراقی فوجیوں بغداد کے مغرب میں رمادی شہر کے باہر ناکے قائم کر لیئے ہیں۔ شہر کے جنوبی حصہ میں ان فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد مزاحمت کاروں کو رسد کی فراہمی روکنا ہے۔ نئی چوکیوں کے قیام سے عراقی فوج کو شہر میں گشت کرنے میں تحفظ ملےگا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی شہر میں داخل ہونے والے راستے امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج کے کنٹرول میں نہیں ہے اور ان چوکیوں کے قیام کے بعد یہ فوجی ان راستوں پر نظر رکھ سکیں گے۔ امریکی فوجی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ ناکوں کا قیام کسی بڑے حملے کی تیاری کے سلسلے میں نہیں کیا گیا۔ تاہم بہت سے لوگ شہر چھوڑ گئے ہیں جبکہ ان کو ایسا کرنے سے منع کیا جا رہا ہے۔ شہر میں بم حملے اور مسلح جھڑپیں روز کا معمول بن چکا ہے۔ بغداد پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں شہر کے مختلف حِصّوں سے دس لاشیں ملی ہیں جن پر تشدد کے نشانات ہیں اور ان لوگوں کو گولی بھی ماری گئی۔ ان واقعات سے ایک روز قبل بغداد میں تشدد کے مختلف واقعات میں اکتالیس لوگ ہلاک اور ایک سو زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ عراق میں تشدد کے واقعات روکنے کے لیئے حکومت نے گزشتہ ہفتے نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ | اسی بارے میں بغداد، رمادی میں دھماکے، دس ہلاک23 October, 2004 | آس پاس رمادی مزاحمت کاروں کے پاس09 November, 2004 | آس پاس بغداد اور رمادی میں زبردست لڑائی18 April, 2006 | آس پاس رمادی جھڑپیں: تین ہلاک، پندرہ زخمی26 February, 2005 | آس پاس عراق: حملوں میں 80 افراد ہلاک05 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||