BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 November, 2004, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رمادی مزاحمت کاروں کے پاس
News image
فلوجہ میں امریکی حملے کے بعد مزاحمت کاروں نےجوابی کارروائی کرتے ہوئےعراق کے کئی دوسرے شہروں پر حملے کیے ہیں اور رمادی میں سینکڑوں مزاحمت کاروں نے شہر کے وسط میں مورچے سنبھال لیے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد رمادی میں مزاحمت کارروں کے شہر کے وسط میں کنٹرول کے نتیجے میں امریکی فوج شہر سے چلی گئی ہے۔

عراق کے عبوری وزیرِ اعظم ایاد علاوہ نے اسی دوران فلوجہ میں مزاحمت کاروں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور امریکی اور عراقی فوج کو بغیر مزید حملوں کے شہر کا کنٹرول حاصل کرنے دیں۔

ادھر بغداد کے شمال میں بعقوبہ شہر میں مزاحمت کاروں نے پولیس سٹیشنوں پر حملے کیے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان حملوں میں چالیس کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔

ادھر شمالی شہر کرکک میں نیشنل گارڈز کے اڈے کے قریب ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم دو عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بغداد میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بغداد کے اہم ہسپتال کے باہر ایک کار بم حملے میں کم از کم تیرہ افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

عراق کی سب سے بڑی سنی سیاسی جماعت نے کہا ہے کہ اگر فلوجہ پر حملہ نہ روکا گیا تو وہ عبوری حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے گی۔ جماعت کے نمائندے وزیرِ اعظم ایاد علاوی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

ادھر امریکی اور عراقی فوجوں نے مزاحمت کاروں کے مبینہ بڑے مرکز فلوجہ پر شدید بمباری کی ہے۔

پندرہ ہزار فوجی، ہوائی جہازوں، ٹینکوں اور توپ خانے کے ساتھ شہر پر ہر طرف سے حملہ آور ہیں۔ شہر کا آسمان دھماکوں اور شعلوں سے بار بار چمک اٹھتا ہے اور جنگ کے دھماکوں سے عمارتیں لرز رہی ہیں۔

بی بی سی کی ایک نامہ نگار نے جو فوجوں کے ساتھ ہے بتایا ہے کہ شہر کے اطراف میں گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد